تم یہاں کیا کر رہے ہو۔۔۔مقبولیت کے ریکارڈ توڑتا ڈرامہ ’’نند‘‘ کی شوٹ کے دوران کیا ہوتا ہے

image
 
ڈرامہ نند نے بہت جلدی عوام کے دل میں اپنی جگہ بنا لی۔۔۔اس ڈرامہ کی کہانی اور پلاٹ کچھ نیا تو نہیں لیکن نند کا کردار کرنے والی فائزہ حسن نے اپنی اداکاری سے اس میں جان ڈال دی۔۔۔
 
اب تو یہ حال ہے کہ لوگ مختلف پلیٹ فارمز پر ایسی نندوں کو اس نند کی مثال دے کر سامنے لا رہے ہیں۔۔۔ڈرامہ یوں ہی نہیں بن جاتا ۔۔۔اس میں دن رات کی محنت ہوتی ہے اور آرٹسٹس جو اسکرین پر ایک دوسرے کے دشمن دکھائی دیتے ہیں اصل میں بہت گہرے دوست بن جاتے ہیں۔۔۔
 
 
یہ ڈرامہ بگ بینگ کی پروڈکشن ہے جو کہ فہد مصطفیے کا پروڈکشن ہاؤس ہے اور اچھی طرح جانتا ہے کہ کس طرح ریٹنگز حاصل کی جاتی ہیں اور عوام کی دکھتی رگ کیا ہے۔۔۔
 
 
ہمیشہ فیملی کے مسائل کو سامنے لاتے ہیں اور اس شوٹ کے پیچھے فہد ہر خوشی میں ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں۔۔۔۔چاہے ڈائریکٹر کی سالگرہ ہو یا ایکٹڑز کے ساتھ مستی۔۔۔دوسری طرف وہ ویڈیو بھی ہے جس میں شہروز اپنی بیوی منال کو طلاق دے رہے ہیں اور وہیں کٹ ہوتا ہے اور منال بالکل نارمل۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: