|
|
پاکستان شو بز کے اداکار صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں اور انہوں نے
اپنی صلاحیتوں سے ایسے ایسے ناقابل فراموش کردار ادا کیے ہیں جنہوں نے انہیں امر کر
ڈالا ہے- |
|
1: زاہد احمد (عشق زہے نصیب) |
زاہد احمد کا شمار ہماری ڈرامہ انڈسٹری کے ایسے مرد اداکاروں میں ہوتا ہے
جو اپنی بھاری آواز اور مردانہ وجاہت کے سبب بہت سراہے جاتے ہیں- مگر حالیہ
دنوں میں ڈرامہ عشق زہے نصیب میں ایک نفسیاتی مرض میں مبتلا ایسے نوجوان کے
کردار میں جلوہ گر نظر آئے جو رات کی تاریکی میں مرد کے بجائے عورت کا روپ
دھار لیتا اس کردار کو زاہد احمد نے بہت ہی بہترین انداز میں نبھایا اور
عورت کے روپ میں ان کی تصاویر وائرل ہو گئيں- |
|
|
2: فہد مصطفیٰ (وینا)2002 |
فہد مصطفیٰ جو کہ اب فلموں کا ایک بڑا نام تصور کیے جاتے ہیں انہوں نے
کامیابی کے اس سفر میں راتوں رات جگہ نہیں بنائی ہے بلکہ اس کے لیے انہوں
نے شدید محنت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ہے جس کا ثبوت
2002 میں ان کا پیش کیا جانے والا ڈرامہ وینا تھا جس میں انہوں نے ایک
خواجہ سرا وینا کا کردار اتنے بہترین انداز میں ادا کیا کہ ان کو دیکھ کر
یہ فیصلہ کرنا بہت دشوار تھا کہ یہ کردار کوئی مرد ادا کر رہا ہے - |
|
|
3: معین اختر (روزی) |
معین اختر مرحوم پاکستان کے ایک لیجنڈ اداکار رہے ہیں جتنے الگ نوعیت کے
کردار معین اختر نے ادا کیۓ وہ ہماری شوبز انڈسٹری میں کسی اور کے حصے میں
نہیں آئے- ایسے ہی کرداروں میں سے ڈرامہ روزی کا کردار روزی بھی تھا جس کو
معین اختر نے اس بہترین انداز میں پیش کیا کہ آج بھی اگر کسی مرد کو عورت
کا کردار ادا کرنا ہوتا ہے تو وہ اس کردار کو کرنے سے قبل ڈرامہ روزی ضرور
دیکھتا ہے- |
|
|
4: عمران اشرف (الف اللہ اور انسان ) شمو |
عمران اشرف نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں سے اپنے آپ کو منوایا ہے انہوں
نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہر طرح کے کردار ادا کیے اور ان کرداروں کو
اتنے بہترین انداز میں انجام دیا کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ان
کرداروں میں سے ایک کردار ڈرامہ الف اللہ اور انسان کی شمو کا بھی تھا ۔
شمو ایک ایسا خواجہ سرا تھا جو کہ اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا
تھا اس کے ساتھ ساتھ خود پر لگے خواجہ سرا کے دھبےکو بھی مٹانا چاہتا تھا- |
|
|
5: احمد علی بٹ ( جوانی پھر نہیں آنی 2)
مینا |
احمد علی بٹ کی وجہ شہرت درحقیقت ان کے مزاحیہ کردار ہیں اور ان کی اداکاری
میں بے ساختگی اور برجستگی موجود ہے جس کے سبب وہ تمام حلقوں میں بہت سراہے
جاتے ہیں- مگر فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں مینا کا کردار ان کے لیے بہت
چیلنجنگ کردار تھا- اس کے لیے ایک جانب تو انہوں نے اپنے گیٹ اپ پر بہت
توجہ دی اور دوسری طرف انہوں نے اپنے انداز اور اداکاری سے اس کردار کو امر
کر دیا- |
|
|
6: یاسر حسین (ہیلپ می دردانہ) |
یاسر حسین کے انداز کو دیکھ کر یہ سوچنا ہی محال ہے کہ وہ کسی خاتون کا
کردار کریں گے مگر ٹیلی فلم ہیلپ می دردانہ میں دردانہ کے کردار میں یاسر
حسین کو دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت کا شکار ہو گئے اور انہیں اپنی آنکھوں پر
یقین نہیں آرہا تھا کہ ان کے سامنے دردانہ کے کردار میں واقعی یاسر حسین
موجود ہیں- |
|