|
|
شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اور زندگی کا ایک خوبصورت سفر ہے۔۔۔اس سفر پر اب احمد
گوڈیل نے بھی اپنی منزل ڈھونڈ لی ہے اور اپنی زندگی کا ساتھی چن لیا ہے۔۔۔ان کی
شادی ان کی بہترین دوست اسریٰ احمد گوڈیل سے ہوئی ہے ۔۔۔یہ دوستی تو کافی پرانی ہے
اور شادی کا سلسلہ قریب ایک سال سے تذکروں میں تھا۔۔۔ |
|
احمد گوڈیل یوں تو وی جے کی حیثیت سے اے آر وائی میوزک کی ٹیم کا حصہ تھے
لیکن مارننگ شوز میں مہمان کی حیثیت سے انہیں شہرت ملی اور پھر انہوں نے
مختلف شوز کی میزبانی بھی شروع کردی۔۔۔احمد گوڈیل کی میزبانی کی شہرت اتنی
زیادہ ہوئی کہ انہیں پی ایس ایل جیسی بڑی تقریب کی ذمہ داری بھی دے دی
گئی۔۔۔لیکن یہ ان کے کیرئیر میں ایک تلخ موڑ بنا۔۔۔عوام نے شدید رد عمل کا
مظاہرہ کیا اور پی ایس ایل کی میزبانی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔ |
|
|
|
اس کے بعد بھی بس نا ہوئی تو احمد گوڈیل نے ایک سچائی بیان کر ڈالی جس میں
انہوں نے کہا کہ علی ظفر کے گانے کو رکوایا گیا تقریب میں ۔۔۔اس بات کا رد
عمل کچھ یوں آیا کہ جس چینل سے وہ وابستہ تھے انہوں نے انہیں فراغت کا
پروانہ تھما دیا۔۔۔احمد اس بات سے شدید غم و غصے سے دو چار ہوئے۔۔۔ان کا وہ
مشکل وقت نکلا اور انہیں کام پھر بھی ملتا ہی رہا۔۔۔ |
|
|
|
اب ان کی زندگی میں خوشی شامل ہوئی ہے اور دونوں میاں بیوی نے سفید رنگ کے
جورے زیب تن کئے اور اس جوڑے کی صرف کپڑوں میں ہی نہیں بلکہ ذہن میں بھی
کافی ہم آہنگی ہے۔۔۔اﷲ انہیں خوشیوں کے ساتھ یہ نیا سفر مبارک کرے۔۔۔ |