|
|
شبیر جان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر کئی سالوں سے راج کر رہے ہیں۔۔۔انہوں نے
جانگلوس، شب غم، مکان اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔۔۔شہرت
کے عروج پر ہی انہوں نے اپنا ایک سیلون بھی کھولا شیبز کے نام سے جو کافی مقبول
ہوچکا ہے۔۔۔ |
|
اکثر انٹرویوز میں لوگ ان کی دو شادیوں کے حوالے سے ان سے بات کرتے ہیں۔۔۔پہلی بیوی
اور چھے جوان بچوں کے ہوتے ہوئے بھی دوسری شادی کرنا شبیر جان کے لئے ایک سوال ضرور
بنا لیکن انہوں نے جس خوش اسلوبی سے اپنے دونوں فرائض کو نبھایا تو کسی کو ان سے
کبھی شکایت ہی نا ہوئی۔۔۔ |
|
شبیر جان کی شادی سے ہٹ کر اگر انہیں جانا جائے تو ایک بھائی کی حیثیت سے وہ اپنی
بہنوں کے لاڈلے ہیں۔۔۔ان کی بڑی بہن رخسانہ نے بتایا کہ شبیر ہم سے چھوٹا ہے۔۔۔میں
سب سے بڑی ہوں اور میں نے اسے گودوں میں کھلایا ہے۔۔وہ کافی موٹا بچہ تھا اور
شرارتی اتنا کہ اس کا بیٹا اردل بھی اس کے آگے کچھ نہیں۔۔۔لیکن میں نے کبھی اسے
ڈانٹا تک نہیں۔۔۔وہ مجھے دل و جان سے عزیز ہے اور آج بھی اسے دیکھتی ہوں تو یوں
لگتا ہے کہ وہی چھوٹا سا شبیر شرارتیں کر رہا ہے۔۔۔ |
|
|
|
اکثر شبیر فرمائشیں کیا کرتا کہ کھیر بنادیں، بریانی بنادیں اور میں نے
اپنے بھائیوں کو بہت پیار سے رکھا۔۔۔اکثر شرارتوں میں چوٹ لگا کر آیا کرتا
اور میں پریشان ہوجاتی۔۔۔ |
|
شبیر جان کی بہن اور امی ان کا کوئی ڈرامہ نہیں چھوڑتیں۔۔۔اور اکثر اگر وہ
ڈرامے میں موٹے یا دبلے لگیں تو بتاتی ہیں۔۔۔اداکاری پر بھی تنقید کرتی ہیں
یا پسندیدگی کا اظہار کرتی ہیں۔۔۔ |
|
|
|
شبیر جان اپنی شوبز کی دنیا میں کافی سخت مزاج مانے جاتے ہیں لیکن درحقیقت
وہ ایک انتہائی خوش مزاج انسان ہیں جو اپنے گھر اور دوستوں کے درمیان بیٹھے
ہیں تو رونق لگا دیتے ہیں۔۔ |