اگر جائزہ لیا جائے تو معاشرے میں کرونا وائرس سے متعلق
احتیاطی تدابیر کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔
لوگوں کہ روئیوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا پر کرونا وائرس کی شکل میں
کوئی خطرناک وبا آئی ہی نہیں لوگ سمجھ رہے ہیں کہ کرونا سے پہلے کی زندگی
لوٹ آئی ہے جو کہ ایسا سوچنا بالکل غلط ہے۔بڑی تعداد میں لوگ سیرو تفریح کے
لیے گھروں سے نکل کر سیاحت مقامات کا رخ کررہے ہیں جو کہ یہ انتہائی نقصان
دہ اور وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔نہ کوئی ماسک کا استعمال کرتا ہے
اور نہ سماجی فاصلوں سے گریز کرتے ہیں۔حالانکہ مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ جن
ریاستوں میں کرونا وائرس کم ہوا وہاں لوگوں نے جب احتیاط چھوڑی تو وائرس نے
دوبارہ سر اٹھایا۔پاکستان میں ابھی بھی صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن لوگوں
کو احتیاط نہیں چھوڑنا چاہیے حکومت کو چاہیے کہ عوام کو یہ بات ذہن نشین
کرائی کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا اگر عوام احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں
گے تو وائرس زیادہ شدت سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔ |