شہر کراچی

شہر کراچی کی محرومیاں

پاکستان کا پرانا دارالخلافہ کراچی ، یا روشنیوں کا شہر ، جیسا کہ اسے پکارا جاتا ہے ، پاکستان میں واقع ہونے والی سب سے بڑا شہر ہے ۔

... مالی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کے علاوہ ، کراچی زائرین کو کھانا ، خریداری ، آرٹس اور دستکاری ، موسیقی ، کھیلوں میں عمدہ سلوک پیش کرتا ہے اس لیے اسے روشنیوں کا شہر کراچی کہا جاتا ہے۔

آج اس کی آبادی تقریباً 2 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں سب سے بڑا شہر کہلاتا ہے.

اگر ابھی دیکھا جائے تو پاکستان کا پرانا دارلخلیفہ کراچی یا جسے روشنیوں کا شہر کراچی کہا جاتا ہے اپنی بدترین حالت میں موجود ہے۔

پانی بجلی گیس تو پورے پاکستان کا اہم مسلہ ہے لیکن آج میں بات کرتا چلوں کراچی کی جس کو کوڑا کرکٹ،گندگی،نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ روشنیوں کا شہر کہلانے والا شہر کراچی آج کچراچی کے نام سے مشہور ہے.

ملک کے اقتصادی مرکز ، پاکستان کا پرانا دارالخلافہ کراچی کے ساتھ کیا ہوا یا اس کے ساتھ کیا کیا گیا جو مرکز کو 70 فیصد اور سندھ کو 90 فیصد سے زائد محصولات دینے کے باوجود بھی روشنیوں کا شہر کراچی ابھی تک گندگی کا ڈھیر ہے۔

اگر کراچی دہشت گردی سے پاک ہوسکتا ہے تو ، یہ کچرے سے بھی پاک ہوسکتا ہے بشرطیکہ اسے اجتماعی اقدامات اور محرکات کے ذریعہ کرنے کی خواہش ہو تو۔
 

Zafar Ali
About the Author: Zafar Ali Read More Articles by Zafar Ali: 2 Articles with 989 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.