محبت ایک بہترین تحفہ ہے

مجھے بچپن سے ہی رات کو جلدی سونے کی عادت تھی چاہے کتنا ہی ضروری بندہ کیوں نہ ہو میسج کرتے کرتے مجھے نیند آجانا عام بات تھی میں تقریباً آٹھ سے نو بجے تک سوجاتا تھا....
وہ مجھے کہتی تھی تم جان بوجھ کر ریپلائے نہیں کرتے....
تھک جاتے ہو مجھ سے دل بھر گیا ہے تمہارا....
میں نے اسے بہت دفعہ سمجھایا لیکن وہ نہیں مانتی تھی....
ہاں اس کیلئے میں رات کو مزید کچھ دیر جاگنے کا عادی ہوچکا تھا....
پھر وہ دن بھی آیا جب اس نے بہانے سے مجھے رات بہت دیر تک جگایا 11:40 ہورہے تھے مجھے شدید نیند آرہی تھی اس نے کہا بس بیس منٹ مجھے اور دو پھر تمہاری ایک بات جو بھی ہو مانوں گی میں نے وہ بیس منٹ بہت مشکل سے گزارے....
جیسے ہی بارہ بجے اس کا ہیپی برتھ ڈے کا میسج آیا میری آنکھوں سے نیند ایک دم سے چھومنتر ہوگئی میرے وہم و گماں بھی یہ بات نہ تھی....
میں نے تو کبھی اپنا برتھ ڈے منایا بھی نہیں تھا اور اس بات کیلئے اس نے مجھے جگایا....
اس کے بعد اس نے کیا کہا میں نے کیا جواب دیا کچھ بھی یاد نہیں بس اتنا یاد ہے کہ کسی نے پہلی مرتبہ مجھے یوں تھا....
میں مزید اڑھائی گھنٹے جاگتا لیکن نیند مجھ سے کوسوں دور جا چکی تھی پھر زبردستی آنکھیں بند کیں اور میں نیند کی وادیوں میں کھوگیا....
آج میرا برتھ ڈے تھا رات 12 بجے اس کا مسج نہیں آیا پورا دن انتظار بھی کیا اور
آج وہ میرے پاس نہیں ہے لیکن اس برتھ ڈے پر دی گئی گھڑی پہن کر میں یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں....
 

Ahmed Ali
About the Author: Ahmed Ali Read More Articles by Ahmed Ali: 3 Articles with 2598 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.