|
|
اولاد کی تکلیف اور اس کی خوشیوں سے ایک
ماں سے زیادہ بھلا کون واقف ہوگا۔۔اور وہی ماں جانتی ہے کہ اس کے بچے کس
طرح آگے بڑھنے کے لئے اپنی راتوں کی نیند اور دن کا سکون بھلاتے ہیں۔۔۔لیکن
نیند تو پھر اس ماں کو بھی نہیں آتی۔۔۔ |
|
بیوٹی سیلونز کی اس پھلتی پھولتی انڈسٹری
میں کئی نام سامنے آتے رہے۔۔۔جن میں سے کچھ کو شوبز نے بہت آگے تک پہنچایا
اور انہوں نے کمرشلی خود کو آگے لانے کے لئے محنت بھی کی۔۔۔لیکن ایک ایسا
نوجوان تھا جو اپنے ارد گرد کی دنیا کو بھلا کر صرف اپنے فن پر محنت کرتا
رہا۔۔۔جس نے اپنے ہنر کو اپنی پہچان بنانے کے لئے دن رات ایک کردئے۔۔۔لوگوں
نے اس پر بہت بار انگلیاں اٹھائیں۔۔۔لیکن اس شخص نے کبھی ان باتوں کی پرواہ
نہیں کی۔۔۔دوستوں کی صورت میں کئی لوگ دشمن بھی بنے لیکن وہ شخص آگے بڑھتا
رہا۔۔۔کاشیز بیوٹی سیلون کے کاشف اسلم اور ان کی چھوٹی بہن انعم اسلم اپنی
ایک ایسی دنیا بنانا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں سے خود کو منوا سکیں۔۔۔ |
|
میک اپ سے کپڑوں، پھر میک اپ برانڈز، پھر
جیولری ، پھر ایکسٹینشنز۔۔۔ہر میدان میں کاشف اسلم محنت کرتے چلے گئے اور
آگے بڑھ گئے۔۔۔ |
|
|
|
ہم ٹی وہ نے سوشل میڈیا ایوارڈز میں جب ان
کا نام پاکستان کے سارے بڑے اور برگر کلاس بیوٹی سیلونز کے ساتھ رکھا تو نا
جانے کیوں ایک یقین سا ہو چلا تھا کہ اب کاشف اسلم کے فن کو وہ ایوارڈ ملنے
کا وقت آچکا ہے جس کے لئے انہوں نے ایک چھوٹے سے پارلر کی بنیاد رکھی اور
اب لوگ ان کا نام رکھ کر اپنے پارلرز کو چلا رہے ہیں۔۔۔ |
|
کاشف اسلم کا خود بھی یہ ماننا تھا کہ مجھے
نہیں لگا تھا کہ لوگ مجھے اتنا پیار کرتے ہیں لیکن جب میں نے نومینیشنز کے
نیچے لوگوں کے کمنٹس پڑھے تو خود میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔۔۔لوگ مجھے
اتنا چاہتے ہیں۔۔۔یہ سب ماں کی دعائیں ہی ہیں جو ہر لمحہ میرے اور میری بہن
کے ساتھ رہیں۔۔۔ |
|
ہم ٹی وی سوشل میڈیا کے سب سے پاپولرمیک اپ
آرٹسٹ کیٹیگری میں پاکستان کے کئی نامور سیلونز میں سے ایک کاشیز بیوٹی
سیلون بھی تھا جسے عوام کی کثیر تعداد نے ووٹ دئے اور انہائی انصاف پسندی
سے کاشیز اس مقابلے میں جیت گئے۔۔۔یہ پہلے ایوارڈ تھے اور اس کیٹیگری کا
پہلا ایوارڈ اب کاشیز کے نام ہے۔۔۔ |
|
|
|
جب اناؤنسمنٹ ہوئی تو کاشیز بیوٹی سیلون
میں جیسے چراغاں ہوگیا اور اس موقع پر انعم، کاشف کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ
کی آنکھوں میں بھی نمی واضح دیکھی جاسکتی تھی۔۔ |