ناد علی کون ہے؟ سوشل میڈيا پر وائرل ہونے والے بچے اور معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے تعلق کی ایسی کہانی جو سب کو حیران کر دے

image
 
سوشل میڈیا کی اہیمت سے انکار آج کل کے دور میں ممکن نہیں ہے یہ راتوں رات نہ صرف کسی بھی انسان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے بلکہ زندگی کو بھی بدل دالتا ہے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک معصوم بچے ناد علی کے چرچے اور تصویر ہر جانب سے سنے جا رہے ہیں- اس بچے کی معصوم اور دل موہ لینے والی شکل دیکھ کر ہر انسان بے ساختہ ماشا اللہ کہنے پو مجبور ہو جاتا ہے-
 
ناد علی کی یہ تصویر پہلی بار معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دیگر تصاویر کے ساتھ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئير کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا پندرہ سال کا ایک ہمدرد اور دل میں انسانیت کا درد رکھنے والے بچے کے طور پر جوان ہو چکا ہے اور انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے -
 
حدیقہ کیانی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ایک گلوکارہ کے علاوہ سماجی کارکن کے طور پر ان کی خدمات کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے- عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں وہ ایدھی ویلفئیر ، شوکت خانم اور یونیسیف کے ساتھ مل کر بارہا اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں-
 
image
 
2005 کے کشمیر کے آٹھ اکتوبر کو آنے والے شدید زلزلے کے دوران بھی وہ ایدھی ویلفیئر کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں جب ان کے سامنے ایک ایسا بچہ آیا جس کے ماں باپ اور پورا خاندان اس زلزلے کے سبب ہلاک ہو چکا تھا اور یہ بچہ بے یار و مددگار ایدھی سینٹر میں موجود تھا-
 
اس وقت حدیقہ کیانی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کیا اور اس بچے کو گود لینے کا فیصلہ کیا اور اس کا نام ناد علی رکھا- اس بچے کے ساتھ حدیقہ کیانی کی محبت اور وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے- اگرچہ 2005 میں حدیقہ نے ایک افغانی بزنس مین سے شادی بھی کی مگر یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اور کچھ ہی سالوں میں طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئی- مگر اس کے بعد حدیقہ کیانی نے اپنی امیدوں اور محبت کا محور صرف ناد علی کو بنا دیا-
 
ناد علی کی تعلیم و تربیت ایک ماں کے طور پر کرنے والی حدیقہ ایک قابل فخر ماں کے طور پر یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ ان کا بیٹا ناد علی بھی ان کی طرح ہمدرد اور انسانیت کی مدد کا جزبہ رکھنے والا بچہ ہے-
 
image
 
حدیقہ کیانی کے اس فعل کو سوشل میڈيا پر بہت سراہا جا رہا ہے اور اس بچے کی کامیابی اور خوشیوں کے لیۓ پورا پاکستان دعا گو ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: