آپ کی خوشی میں سب کو بلایا ہے۔۔۔۔شوبز میں شادی کی دعوتیں

image
 
شادی کی دعوت ایک ایسا موقع ہے جب چہرے کی مسکراہٹ بہت پر رونق ہوتی ہے، کھانے کا ذائقہ الگ ہی خوشبو دیتا ہے اور پہننے اوڑھنے کا بھی اپنا ہی انداز ہوتا ہے۔۔۔یہ دعوت چاہے شوبز میں ہو یا شوبز سے باہر اس سے ہر ایک کی توقعات جڑ جاتی ہیں۔۔۔دلہا دلہن چاہے بولیں یا نا بولیں لیکن انہیں رہتا ہے اپنی دعوت کا انتظار۔۔۔آکر کہیں تو ہوں تیار۔۔۔شوبز میں بھی جب ہوئیں شادیاں تو انہیں بلانے کے لئے کچھ اداکار جیسے پہلے سے تھے تیار۔۔۔
 
احمد گوڈیل کی شادی کی دعوت
احمد گوڈیل کی شادی ہوئی ایک بہت خوبصورت انداز میں۔۔۔اس جوڑے کو دعوت میں بلانے والوں میں سب سے پہلا نام ہے صنم بلوچ کا۔۔۔صنم بلوچ حال ہی اپنی بیٹی کے ساتھ کینیڈا سے یہاں شفٹ ہوئی ہیں اور اب اپنے خوبصورت گھر میں انہوں نے ایک بہت اعلیٰ دعوت رکھی اس شخص کی جسے وہ اپنا بھائی مانتی ہیں۔۔۔احمد کی شادی کے بعد انہوں نے بہن ہونے کا حق فوراً ادا کیا اور نئے دلہا اور دلہن کو پرتپاک انداز میں اپنے گھر میں مدعو کیا۔۔۔ان کی پسند کے حساب سے طرح طرح کے کھانے بنوائے اور سوشل میڈیا پر احمد نے بھی اسی طرح پر تپاک شکریہ ادا کیا جو صنم بلوچ کا حق تھا۔۔۔
image
 
سارہ راضی کی دعوت
اداکارہ سارہ راضی نے چائلڈ اسٹار کے طور پر ہی انڈسٹری میں قدم رکھا اور ابھی وہ ہیروئن آنا شروع ہوئی ہی تھیں کہ ان کی شادی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔۔۔ان کی شادی کی بھی الگ ہی دھوم رہی اور ان کی مایوں کو مارننگ شو میں دکھا یا گیا۔۔۔سارہ راضی ان لڑکیوں میں سے ہیں جنہوں نے بہت محنت کی اور اپنے گھر کو مشکل وقت میں سنبھالا۔۔۔ایک شو میں ان کی والدہ نے بہت جذباتی انداز میں بتایا کہ سارہ ایک ایسی بیٹی ہے جس نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔۔شادی کے بعد اس بیٹی کی دعوت خاندان کے کئی لوگوں نے کی اور زیادہ تر دعوتیں ریسٹورنٹس میں ہوئیں۔۔۔
image
 
سلمان سعید کی دعوت
ہمایوں سعدی کے بھائی سلمان سعید کی شادی بھی انتہائی بہترین انداز میں ہوئی اور اس شادی کے بعد بھی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگای۔۔۔اس شادی میں احمد بٹ، خلیل الرحمن قمر، شان اور دیگر ستارے موجود تھے اور شادی کی دعوت پچھلے دنوں جویریہ سعود نے بھی کی جس میں انہوں نے شوبز کے اور بھی کئی لوگوں کو مدعو کیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: