|
|
زندگی کی سڑک اتنی ہموار نہیں جتنی نظر آتی ہے ۔۔۔اس میں
کئی چڑھائیاں اور کئی ڈھلوانیں ہیں۔۔۔کئی اتار چڑھاؤ ہیں۔۔۔تو ایسے کئی
فیصلے ہو جاتے ہیں جو کبھی کبھی غلط بھی ثابت ہوتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے
کہ اداکار اسے مان بھی لیتے ہیں کہ یہ ان کا بہت غلط فیصلہ تھا۔۔۔کئی ڈرامے
ان سے ایسے منتخب ہوتے ہیں جو ان کے اچھے خاصے کیرئیر میں کالے داغ کی طرح
ہوتے ہیں۔۔۔ |
|
زاہد احمد کی زندگی میں
ــ’’محبت تجھے الوداع‘‘ |
ڈرامہ ’’محبت تجھے الوداع‘‘ کا پرومو دیکھتے ہی لوگوں کے
منہ سے صرف ایک ہی آواز سنائی دی۔۔یہ تو بھارتی فلم جدائی کی کاپی
ہے۔۔۔لیکن زاہد احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فلم کبھی دیکھی ہی
نہیں۔۔۔اس لئے جب انہیں یہ ڈرامہ آفر ہوا تو انہیں کافی اچھا لگا اور انہوں
نے بہت دل سے اس میں کام کیا۔۔۔پروڈیوسر نے ایک بار بھی ان پر یہ ظاہر نہیں
ہونے دیا کہ وہ ایک فلم کو چھاپنے جا رہے ہیں۔۔۔زاہد احمد کا کہنا ہے کہ
میں بہت خوش تھا جب میرا پرومو آن ائیر ہوا۔۔۔لیکن یہ کیا۔۔۔انہیں اتنے
منفی رد عمل کی توقع نہیں تھی۔۔۔وہ تو ہر اسکرپٹ بہت سوچ سمجھ کر کرتے
تھے۔۔۔پھر یہ غلطی ان کی سمجھ سے باہر تھی۔۔۔انہوں نے جب پروڈیوسر کو کال
کرکے پوچھا تو اس نے کہا کہ سر فلم بھی ہٹ تھی ڈرامہ بھی ہٹ ہوجائے
گا۔۔زاہد احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت محنت کی ہے اس ڈرامے میں لیکن
ہاں یہ فیصلہ غلط تھا۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ کا ’’میں نا
جانوں‘‘ |
بہترین اسکرپٹ چننے والی اداکارہ ۔۔۔جنہوں نے الوداع،
محبت صبح کا ستارہ، دل مضطر جیسے ڈراموں سے خود کو منوایا ۔۔۔ایک نئے ڈرامے
میں جب آئیں تو لوگوں نے سمجھا کہ کیونکہ اس میں صنم جنگ ہیں تو یہ ڈرامہ
تو سب سے بہترین ہوگا۔۔۔اس ڈرامہ کا نام تھا ’’میں نا جانوں‘‘۔۔۔ایک فضول
پلاٹ پر بنا ہوا یہ ڈرامہ اپنا سر اور پیر دونوں ہی کھو چکا تھا۔۔۔اس کو
بہتر بنانے کے لئے صنم جنگ اپنی پوری کوشش کرتیں لیکن ہر بار ان کی یہ کوشش
اوور ایکٹنگ میں بدل جاتی۔۔۔کوئی صنم جنگ سے اگر یہ پوچھتا کہ انہوں نے
ایسی کہانی کیوں چنی جس میں چیونگم کی طرح سینز تو آگے بڑ ھ رہے تھے لیکن
کہانی وہیں کی وہیں تھی اور کوئی حا صل نا تھا۔۔۔ |
|
|
اقراء عزیز کا ڈرامہ ’’جھوٹی‘‘ |
رانجھا رانجھا کردی سے دل میں ایک الگ ہی مقام بنانے کے
بعد جب اقراء عزیز کو ڈرامہ ’’جھوٹی‘‘ میں دیکھا گیا تو کوئی یہ سوچ بھی
نہیں سکتا تھا کہ وہ اتنا عجیب کردار بھی کر سکتی ہیں ارو وہ بھی ایسا جو
دو اقساط کے بعد اپنی دلچسپی ہی کھو دیتا ہے۔۔۔اقراء عزیز کا یہ فیصلہ عوام
کو بالکل پسند نہیں آیا۔۔۔یوں لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ چننے میں ان سے بھول
ہوگئی- |
|