|
|
سالوں شوز اور ڈراموں میں کام کرنے کے بعد بھی اگر وہ
پہچان نا مل پائے جس کے لئے سفر کا آغاز ہوا تو سفر تھوڑا بے معنی لگنے
لگتا ہے۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہیں آپ سالوں سے دیکھ رہے ہیں
لیکن اکثر ان کا نام بھی نہیں یاد ہوتا۔۔۔کیونکہ ان کے کام کو وہ پہچان ہی
نہیں ملی جس کے لئے انہوں نے یہ سفر شروع کیا۔۔۔یہ سچ ہے کہ ان کے کچھ کام
بہت اچھے بھی ہوں گے لیکن جو یاد رہ جائے وہی انڈسٹری میں کامیاب ہے- |
|
نازیہ ملک |
بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں لیکن نازیہ ملک سالوں سے
میزبانی اور ماڈلنگ کے شعبے سے منسلک ہیں اور ایک دور تھا جب وہ ہر چھوٹے
بڑے شو کی میزبانی کرتی تھیں۔۔۔آغاز میں انہیں مصالحہ گوسپ شوز کے لئے
بلایا جاتا تھا لیکن پھر دور بدلتا گیا اور نازیہ ملک کو مارننگ شو بھی
ملا۔۔۔لیکن وہ اس دوڑ میں پھر بھی نا آسکیں جہاں انہیں وہ نام اور مقام مل
پاتا جس کے لئے انہوں نے تگ و دو کی۔۔۔مارننگ شوز میں مہمان کی حیثیت سے تو
انہیں دیکھا جاتا لیکن میزبان کی حیثیت سے وہ آہستہ آہستہ پیچھے ہوتی
گئیں۔۔۔پھر ساحر لودھی کے ساتھ بھی انہیں شو ملا لیکن ساحر لودھی کسی کو
اپنے ساتھ تنہا کہاں کھڑے ہونے دیتے۔۔۔یوں نازیہ کی قسمت کا پہیہ وہاں بھی
الٹا ہوا۔۔۔اب وہ کام کر رہی ہیں ۔۔۔بیوٹیشن، ڈیزائنر سب ہیں۔۔۔لیکن سب کچھ
اب صرف مارننگ شو میں مہمان کی حد تک ہی ہے۔۔۔وہ نام اور شہرت اب نہیں |
|
|
مشی خان |
مشی خان نے ڈرامہ عروسہ سے اپنی پہچان بنائی اور دلوں پر
ایک زمانے تک راج کیا۔۔۔لیکن پھر وہ اپنی اس شہرت کا بھرم نا رکھ
پائیں۔۔۔جب مشی خان آئیں تھیں تو وہ شاید بچپن تھا اور ان کی معصومیت عروج
پر تھی لیکن پھر وہ انڈسٹری میں ہوتے ہوئے بھی اپنی وہ شہرت برقرار نا رکھ
پائیں۔۔۔وہ ایک مارننگ شو بھی کر رہی ہیں اور ساتھ ساتھ مختلف مارننگ شوز
میں مہمان کی حیثیت سے بھی آتی ہیں۔۔۔انہیں لوگوں نے سوشل میڈیا پر ہر خوشی
اور تکلیف میں آواز اٹھاتے دیکھا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کی یہ ساری
محنت اب اسکرین پر نظر نہیں آتی اور آہستہ آہستہ لوگوں کو صرف عروسہ ہی یاد
ہے ۔۔۔مشی خان کو اب دیکھ کر اس طرح یاد رکھنا مشکل ہے۔۔۔اکثر انہیں مارننگ
شو میں کسی ثقافتی دن پر یا شادی ویک میں بلا لیا جاتا ہے |
|
|
تحریم زبیری |
ایک وقت تھا جب تحریم زبیری نے ڈراموں میں اداکاری کی
اور اپنا مقام بنایا لیکن پھر وہ میزبانی کی طرف آئیں اور آہستہ آہستہ
مارننگ شو کی مہمان ہی بن کر رہ گئیں۔۔اپنا پارلر کھولنے کے بعد انہیں
زیادہ تر میک اپ کرنے یا کسی مقابلے میں شمال کرنے کی غرض سے بلا لیا جاتا
ہے۔۔۔اور زیادہ ہوا تو ان کے بچوں کی وجہ سے ۔۔۔کیونکہ مارننگ شو میں اکثر
ان خواتین کو بلایا جاتا ہے جن کے بچے ہیں تاکہ شو میں رنگ اور باتیں جمع
ہوسکیں۔۔۔لیکن انٹرویو کی غرض سے نہیں۔۔۔تحریم زبیری کا نام اب میزبانی میں
بھی وہ مقام نہیں رکھتا۔۔۔ |
|