|
|
کھانا پکانا بھی ایک آرٹ ہے اور آرٹسٹ اس فن کو بھی اگر
اپنالیں تو وہ آرٹسٹک ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز اداکارائیں عموماً کچن میں کم ہی
جاتی ہیں لیکن جب بھی جاتی ہیں تو ان کے بنائے ہوئے کھانوں کی تصاویر اور
ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں۔۔۔یوں تو مصالحوں اور تڑکوں سے بھی کچن میں دھاک
بٹھائی جاسکتی ہے لیکن یہ اداکارائیں آج کل بنا رہی ہیں کچھ مختلف اور
مزیدار برگرز۔۔۔ |
|
صدف سبزواری |
صدف سبزواری شادی سے پہلے کچن میں بھلے جاتی بھی نا ہوں
لیکن شادی کے بعد انہوں نے سسرال اور دوستوں میں یہ دکھانا شروع کردیا ہے
کہ میں تو ہر کام میں ماہر ہوں۔۔۔صدف کے قریبی دوست اس بات کو اچھے سے
جانتے ہیں کہ وہ کافی سچ بولتی ہیں اور اگر کسی قسم کے مقابلے پر آجائیں تو
پھر ان سے جیتنا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔اب انہوں نے سب کو یہ بتا دیا ہے کہ کوئی
بھی موقع ہو میں ہر کام پرفیکٹ کرتی ہوں ۔۔۔اور ان کے برگر کی تیاری دیکھ
کر بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ اس سے کتنے شاندار برگر بنانے جا رہی
ہیں۔۔۔ویڈیو میں دیکھ کر لگ رہا ہے کہ صدف نے اپنی دوستوں کو بیف برگر
کھلانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بڑی ہی مہارت کے ساتھ کچن میں اپنے برگر کی
تیاریوں میں مگن ہیں۔۔۔ |
|
|
صنم بلوچ |
میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ تو مارننگ شو کر کر کے ہر
کام میں ماہر ہوچکی ہیں۔۔۔جس شخص نے مارننگ شو کر لیا تو اسے کھانا بنانے
سے لے کر بچہ سنبھالنے تک ہر کام آجاتا ہے۔۔۔یوں تو صنم بلوچ زندگی کے ایک
نئے فیز میں داخل ہوچکی ہیں اور وہ کافی خوش بھی ہیں۔۔۔اس خوشی کو وہ اکثر
اپنے دوستوں کے ساتھ مناتی ہیں اور ان کی پارٹی کرتی ہیں۔۔۔کچھ لوگ ان کے
کافی قریب ہیں اور انہی دوستوں میں سے ایک کے لئے انہوں نے شاندار برگر
بنانے کا فیصلہ کیا۔۔۔آپ اسے عام برگر مت سمجھئے گا۔۔۔اس کی شان و شوکت
دیکھ کر لگتا ہے کہ صنم اپنی دوست کا وزن بڑھانے کا فیصلہ کر چکی
ہیں۔۔۔دوست کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نیا شیف آچکا ہے اور وہ ان کے لئے
تیار کر رہا ہے مزیدار برگر |
|