کیا ان کی شادی ہونے والی ہے۔۔۔ زندگی میں محبت کو بھلا کر آگے بڑھ جانے والی شوبز خواتین

image
 
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو اگر سچے دل سے ہوجائے تو پھر وہ زندگی کا حصہ بن جاتی ہے اور اسے خود سے الگ کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔۔۔لیکن آج کے دور میں سچی محبت ملنا زرا مشکل ہی ہوگیا ہے۔۔۔اب اگر محبت کا رشتہ ختم بھی ہوجائے تو زندگی میں ایسے آگے بڑھتے ہیں کہ پھر یہ پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے کہ محبت کبھی ہوئی بھی تھی یا نہیں۔۔۔شوبز میں ایسے ستارے ہیں جو بہت جلدی آگے بڑھ گئے۔۔۔
 
علیزے شاہ
کم عمر لیکن حسین علیزے شاہ نے بہت جلد اداکاری سے خود کو منوایا اور آگے بڑھتے چلی گئیں۔۔۔ان کی زندگی میں نعمان بھی شامل ہوگئے اور ان دونوں کی جوڑی کا دنیا کو انہی کے ذریعے پتہ چلا۔۔۔ایک دوسرے سے ہر وقت محبت کا اظہار سوشل میڈیا پر کرنا۔۔۔ہر وقت ایک ساتھ دیکھے جانا۔۔۔ذرائع کے مطابق نکاح کا ہوجانا۔۔۔حتی کہ ڈراموں میں بھی ایک ساتھ ہی نظر آنا۔۔۔یوں لگتا تھا کہ یہ تو بنے ہی ایک دوسرے کے لئے ہیں۔۔۔لیکن سچ یہ نہیں تھا۔۔۔نعمان کا علیزے کی زندگی میں ہر وقت دخل اندازی کرنا کچھ علیزے کی فیملی کو بھی گراں گزرنے لگا تھا۔۔۔یوں لگتا تھا کہ یہ رشتہ علیزے کو انڈسٹری میں تنہا آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔۔۔اور پھر یوں ہوا کہ یہ دونوں جدا ہوگئے اور علیزے نے بلی کی تصویر لگا کر یہ ظاہر کیا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔پھر بال چھوٹے کروانا، پھر نعمان کو اپنے انسٹا سے ہر جگہ سے ڈیلیٹ کرنا ۔۔۔یہ کافی عرصہ کی محبت پل میں ختم ہی ہوگئی۔۔۔اور حال ہی میں نعمان نے خود کو ڈی ایکٹیویٹ کرلیا انسٹا سے۔۔۔
image
 
منال
حال ہی میں منال کو ’’جلن ‘‘ڈرامے میں دیکھ کر لوگوں نے یہ اندازہ ہی کرلیا ہے کہ اصلی زندگی میں بھی منال کی خصوصیات شاید اسی طرح کی ہوں۔۔۔پھر ایمن کی شادی میں منال کو ہر جگہ اپنے دوست منظور خان کے ساتھ ہی دیکھا گیا اور لوگوں کو یہ واضع لگنے لگا کہ یہ خاص پروٹوکول یو نہی نہیں۔۔۔اس کے پیچھے یقینا کوئی راز ہے۔۔۔ہر جگہ یہی باتیں ہونے لگیں کہ اب منال کی شادی منظور خان سے ہی ہوگی۔۔۔لیکن وہ تو ایسے زندگی سے گئے کہ منال نے پھر خبر تک نا لی۔۔۔ایسا نظر انداز کیا کہ منظور خان پھر نظروں سے ہی دور ہوگئے۔۔۔اور ان منال کی زندگی کسی اور نام کے گرد گھوم رہی ہے۔۔۔احسن محسن اکرم نامی یہ شخص ان کی زندگی میں اسی طرح شامل ہوئے جیسے منظور ۔۔۔دیکھنا یہ ہے کہ اس رشتے کو کوئی نام مل پاتا ہے یا نہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: