پہلے خود کو تو ٹھیک کرلو۔۔۔ٹک ٹاکر جنت مرزا کی وقار ذکاء پر شدید تنقید

image
 
پچھلے کچھ ماہ سے وقار ذکاء نے ٹک ٹاکرز کے خلاف ایک مہم شروع کی۔۔۔جس میں وہ واہیات ویڈیوز اور بے وقوفانہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو منظر عام پر لاکر ان کا مذاق بناتے اور انہیں برا بھلا کہتے ہیں۔۔
 
اس بات پر اکثر لوگوں نے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جس طرح وہ باقاعدہ لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کا مذاق بنا رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں اور اب تو پابندی لگ ہی گئی ہے تو پھر فالتو کی ویڈیوز کیوں بنائی جائیں اور کیوں کونٹینٹ کو دہرایا جائے۔۔۔
 
image
 
حال ہی میں اپنے ایک بیان سے لوگوں کا شدید رد عمل حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اس بات نے کافی غصہ دلایا۔۔۔انہوں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ میں پاکستان کو چھوڑ کر جارہی ہوں کیونکہ پاکستانی اچھے نہیں۔۔۔اور اس پر انہیں بہت کچھ سننے کا ملا۔۔۔انہوں نے اس بات کا بھی جواب دیا کہ میں اگر جاپان جا رہی ہوں تو مجھے اتنا کیوں ڈپریس کر رہے ہیں میری باتوں کو پکڑ کر۔۔۔
 
لیکن تازہ تازہ بیان انہوں نے وقار ذکاء کے لئے دیا جس میں وہ کہتی ہیں۔۔۔میرے پیارے انکل وقار ذکاء جی۔۔۔بڑی تنقید کر رہے ہو ٹک ٹاکرز پر ریویو اور ریٹنگز کی خاطر
 
بڑا ہم گندا میسج دے رہے ہیں نا نوجوانوں کو؟۔۔۔تمہارے شوز، تمہاری بیہودہ لائیو ویڈیو کالز، تمہارا چیلنجز دینا، تمہاری شرطیں لگانا، تہماری اسنیپ چیٹ اسٹوریز، سب نے دیکھی ہیں اور آج بھی یو ٹیوب پر موجود ہیں۔۔۔ریٹنگز کے پیچھے اپنی زبان گندی مت کرو۔۔۔انکل جی کئے ہوں گے بڑے اچھے اچھے کام لیکن ایک دفعہ یوٹیوب سے اپنا کونٹینٹ تو ہٹاؤ۔۔۔پھر ہمیں جج کرنا تو اچھے لگو گے۔۔۔ہم نے بڑے اچھے کام کئے ۔۔بڑی امداد کی اور ہمیشہ نیکی کرکے دریا میں ڈالی۔۔۔آپ کی طرح ویڈیوز نہیں بنائیں ۔۔۔
 
image
 
خود کو ٹھیک کرلو پھر ہم ٹک ٹاکرز کو برا بولنا۔۔۔
 
اب دیکھنا ہے کہ اس بات کا جواب وقار ذکاء کس انداز میں دیتے ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: