ہم سے پنگا نہیں لینا

بھارت نے ایک بار پھر اپنی تاریخ دہرا دی جس طرح اس نے 1965ء میں رات کے اندھیرے میں لاہور پر حملہ کیا تھا اب بھی اس نے رات کو ہی نے جارحیت کا ارتکاب کیا ایک بزدل اور کمینے دشمن سے یہی توقع کی جا سکتی تھی انشاء اﷲ پاکستان جواب کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا۔بھارت کی دراندازی کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے رابطے کئے جائیں گے پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا کو موقعہ پر اس علاقہ کا دورہ کروایا جارہاہے وہ خود اپنی آنکھوں سے حالات کا مشاہدہ کریں دیکھیں اور غورکریں تاکہ بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوسکے اس طرفقے سے بھارت کے نام نہاددعوے اور جھوٹ بے نقاب کیا جا سکتاہے الحمداﷲ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ایک خودکار زمینی اور فضائی سرحدی نگرانی کا مضبوط میکنزم موجود ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پاکستان یہ معاملہ او آئی سی، دوست ممالک اور اقوام متحدہ میں فوری طور پر اٹھائے گا۔عسکری اور سیاسی قیادت نے یہ بہت اچھا کیا کہ پوری دنیا کو حالات سے باخبر کردیاہے اس سلسلہ میں پاکستانی قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا انکی ذمہ داری تھی جسے موجودہ حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بات پہلے بھی مشاہدے میں آتی رہتی ہے جب بھی بھارت میں الیکشن کا ماحول ہوتاہے وہاں کی ہر حکومت پاکستانی دشمنی کے جذبات ابھار کر بھارتی عوام کے جذبات بڑھکاکر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش کرتی رہی یہی کام مودی سرکار نے کیا جوسیاست کی ضروریات اور الیکشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کرنے کی ضرورت محسوس کررہی تھی کیونکہ پانچ ریاستوں میں جو انتخابی نتائج سامنے آئے اس میں بی جے پی کو مسترد کیا گیا، بھارت میں الیکشن سے پتا چل رہا ہے ہے کہ بی جے پی کو سیاسی بقاء کیلئے کوئی نہ کوئی حرکت کرنا ہی تھی پاکستانی فوج بالخصوص پاک ائیرفورس کسی بھی ایڈونچر کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، پاک فضائیہ کی بروقت مداخلت سے بھارتی طیاروں کو پسپا ہونا پڑا، کچھ جہازوں نے اندر گھس کر فائر کیا، 2 بج کر 55 پر وہ داخل ہوئے اور جب ہماری فورس نے کارروائی کی تو 58 منٹ پر وہ نکل گئے، وہ ایل او سی سے ہی نکل فرار ہوئے اور اس کی وجہ ہماری فوج کی مستعدی ہے۔ برصغیرپاک وبنگلہ ہندکی تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی لیکن جارحیت کا جواب دینا ہمارا حق ہے اور قوم مایوس نہیں ہوگی،اس وقت صورتحال بہت نازک ہے، پاکستانی وقار اور سرحدوں کے دفاع کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔پاکستان کیخلاف در اندازی کی کوشش کر کے بھارت اپنی موت کو دعوت دے رہا ہے ،بھارتی عوام کو بھی نر یندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ مودی کی پالیسیاں خود بھارت کے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہیں ، پاکستان سفارتی سطح اور جنگ کے میدان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے کیونکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ نریندر مودی اپنا الیکشن جیتنے کے لئے برصغیر کے امن اور مستقبل کو دا ؤپر نہ لگا ئے ۔ کاش ہندوستان بھی اپنا ذہن کھولے لیکن ان پر سیاست کا بھوت سوار ہے، وہ اقتدار کے نشے میں مست ہاتھی کی طرح دیوار سے ٹکریں مارتے پھررہے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جہاز کیوں نہیں گرائے گئے؟ اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ یہ بھی جنگی حکمت ِ عملی بھی ہوسکتی ہے اگر بھارتی طیارے تھوڑی دیر اور پاکستان کی حدود میں رہتے تو پھر جواب مختلف طریقے کا ہوتا۔ پہلی سٹرائیک پر آپ کا فوری جواب جاتا ہے ، جب ڈاگ فائٹ ہوتی ہے تو آپ کا جواب مختلف ہوتا ہے اور جب جنگ ہوتی ہے تو پوری ایئر فورس فضا میں ہوتی ہے۔ ڈی جی آئی پی آر نے سچ کہا کہ اگر انڈیا چاہتا تو وہ ایل او سی کراس کیے بغیر بھی حملہ کرسکتا تھا لیکن ان کا مقصد تھا کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونا اور واپس جانا ہے۔ اگر وہ کارروائی کرنا چاہتے تو پاکستان میں ہزاروں مدارس ہیں جن میں سے کسی کو بھی نشانہ بناتے اور معصوم بچوں کو شہید کرکے انہیں دہشتگرد قرار دے دیتے کیونکہ شہید ہوئے شہری تو یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ پر امن شہری تھے۔ بھارت جھوٹ کا سہارا لے کر اپنی کارروائی کو سچ ثابت کرنا چاہتا ہے لیکن ہم جھوٹ کا جواب سچ کے ساتھ دیں گے، پہلے بھی بھارت کے پول کھولے اور اب بھی کھولیں گے۔دشمن کی بزدلائی کارروائی کے باوجود پاکستان نے بھارتی طیارے اس لئے نہیں مارگرائے کہ اس میں بھی خیر سگالی کا پیغام پوشیدہ تھا ہم نے دنیا کو ایک بارپھرباورکروا دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ہم نے کبھی امن کے پیغام سے آنکھ نہیں چرائی اور کبھی جارحیت سے نہیں گھبرائے۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے بھارت کو پاکستانی قوم پیغام ہے کہ خدا کے لئے پاکستان کے گلے میں جنگ کا ڈھول نہ ڈالیں اور اگر ہمارے گلے میں جنگ کایہ ڈھول زبردستی ڈال دیا گیا تو پاکستان بھارت کا بینڈ بجاکررکھ دے گا ان کا حشر پوری دنیا دیکھے گی کیونکہ افواج پاکستان اور قوم پوری طرح مقابلہ کرنے کو تیار ہے ،ہم باتیں نہیں بلکہ جواب دیں گے۔ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں،عالمی مبصر اور تجزیہ نگار بھارت کی شرانگیز کارروائی کی شدید مذمت کررہے ہیں خودپاکستانی قوم میں شدید اضطراب پایا جاتاہے عام پاکستانی کی حواہش ہے ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے کیونکہ ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔ دشمن کو سبق سکھانے کا وقت آگیا اقتدار کا بھوکا بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کشمیری عوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامہ بازی پر اتر آیا ہے کیونکہ بھارت میں امن پسند آوازیں بہت کمزور ہیں اس لئے عالمی برادری گجرات کے قصائی کو لگام دے۔ امن کے دشمن کسی صورت انسانیت کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے بھارتی جنگی جنونیت کے آگے سینہ سپر ہو کر لڑیں گے۔ بھارت غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ ہم اس کی جارحیت کے خلاف ہزار سالوں تک لڑنے کا حوصلہ رکھنے والی قوم ہیں قوم پاکستانی حدود میں فضائی حملے اور جھوٹی سرجیکل سٹرائیک کو جہاں پاک فوج نے ناکام بنانے پرپاک فوج کو مبارک باد پیش کرتی ہے عوام ان کے شانہ بشانہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے عزم رکھتے ہیں کیونکہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح کئے جانے والے بھارتی فضائی حملے نے پوری پاکستانی قوم کو متحدکردیاہے پاکستان کا روز ِ اول سے طرز ِ عمل ہے ہمیں امن کیلئے آخری حد تک جانا چاہیے لیکن ہمارا عہد ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر ہم لڑائی میں بھی شجاعت کی نئی مثالیں قائم کریں گے ا کیونکہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو پر امن پاکستان دینا چاہتے ہیں انہیں جنگ کی آگ میں نہیں جھونکنا چاہتے لیکن کوئی راستہ نہ چھوڑاگیا تو ہم اپنے بچوں کیلئے بزدلی کی داستانیں نہیں چھوڑیں گے ہم اپنی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی حملے پر فوری اور بروقت کارروائی کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا پاکستان کے غیور عوام دنیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھارت کی ہڈیوں کا سرمہ بنا دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں بھارت انتہائی بْزدل دشمن ہے اس میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کی نڈر قوم کا مقابلہ کر سکے اس وقت مودی سرکار کو صرف الیکشن جیتنے کا بخار چڑھا ہوا ہے ،اس کی مثال ایسے ہے کہ بندر کے ہاتھ میں ماچس آئی تو اس نے پورا جنگل ہی جلا دیا،یہ لوگ اس وقت پورے خطے کو جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں، جنگ کا جنون بھارتی عوام کو لے ڈوبے گاکیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے ، پاکستان کے 22 کروڑ عوام تمھارے جنگی جنون کو ٹھکانے لگانے کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم بھارتی سورماؤں سے صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ ہم سے پنگا نہیں لینا ورنہ تمہاری داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 414314 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.