کرشماتی حالات ہونے كے ليے پانچ نصیحتيں

الله كا جو نيك بنده چاہتا ہے کے کرشماتی حالات ہو جائیں، اولاد ٹھیک ہو جاۓ، رزق میں فراوانی ہو جاۓ وه كبار استاذ حافظ عمر صديق صاحب حفظہ الله تعالى کی ان بہترین نصیحتوں پر عمل ضرور کرے۔

١. ہر روز (کوشش کرے کے) فجر کی نماز جماعت سے پڑے اور اس کے بعد کم از کم ایک ورقہ یا ایک صفحہ قرآن مجید کی تلاوت کرے۔

٢. اس کے بعد ریاض الصالحین یا کسی بھی حدیث کی کتاب سے ایک حدیث بمع ترجمہ کے پڑے۔ 1.

٣. پھر میل کچیل کو دور کرنے والا وظیفہ یعنی "استغفر الله واتوب إلیہ پڑے۔

٤. پھر اس کے بعد قبولیّت کا دروازہ کھٹکھٹائے یعنی درود يا درودِ ابراہیمى پڑے۔

پھر سبحانَ الله و بحمدہِ سو مرتبہ پڑے۔

٥. آج بربادی پھر گئی ہے، پہلے ہمارے گھروں میں دادیاں، دادے، بڑے بوڑهے دعائيں کرتے تھے،آج گھروں میں دعائیں ہوتی ہی نہیں ہیں.

اس کے بعد تمام گھر والے ہاتھ اٹھا کر الله سے دعا مانگیں، جب سب ایسا کریں گے تو آپ کے سامنے ایک رِیل چلنی شروع ہو جاۓ گی اور آپ کو اپنی ضروریات سامنے نظر آجائیں گی اور آپ سب مل کر دعا کریں گے تو پھر ان شاء الله، کرشماتی طور پر حالات بہتر اور خیر کی طرف گامزن ہو جائیں گے. 2.

الله تعالى ہمیں ان بہترین نصیحتوں کو پڑھنے، سیکھنے، تدبّر کرنے، عمل کرنے اور پھر دوسروں میں عام کرنے کی توفیق دے، امین.

1. نوٹ: قرآن کی تلاوت بھی واجب ہے، فرض کفایہ میں، یعنی گھر کا ایک فرد ضرور کرے. اور اسی طرح حدیث کی تلاوت بھی واجب ہے (كیوں کے جس چیز کی تلاوت اور اس کا پڑھنا چھوڑ دیا جاتا ہے وہ بھول جاتی ہے، یہ عام سی سمجه کی بات ہے.آپ کسی حافظِ قرآن سے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں.)۔

2. نوٹ: یہ الفاظ مکمّل حافظ صاحب کے نہیں ہیں. مفہوم وہی ہے مگر کچھ نہ کچھ الفاظ میرے ذاتی بھی ہیں.
 

Manhaj As Salaf
About the Author: Manhaj As Salaf Read More Articles by Manhaj As Salaf: 291 Articles with 408670 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.