تحصیل کلرسیداں کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نو تھیہ ایک معیاری درسگاہ

 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ اس وقت کلرسیداں میں کارکردگی کے لحاظ سے ایک اہم مقام رکھتا ہے اس سکول کی بنیاد 1987میں اس وقت کے کونسلر حاجی محبت خان نے رکھی ان کی کاوشوں کی وجہ سے سکول کیلیئے جہگہ اور محکمہ تعلیم کی طرف سے بطور پرائمری سکول منظوری ممکن ہوئی ہے 1988میں اس کو مڈل کی حثیت حاصل ہوئی ہے اور 2009میں اس وقت کے وزیر قانون راجہ محمد بشارت کی خصوصی دلچسپی کے باعث اس درسگاہ کو ھائی کا درجہ دے دیا گیا ہے ہائی کے درجہ ملنے کے بعد شکیلہ بی بی نے بطور پہلی ہیڈ مسٹریس کا چارج سنبھالا ہے ان کے3سالہ پیریڈ کے بعد یکے بعد دیگرے صفیہ بیگم،حمیدہ کوثراور اس وقت ماریہ زاہد اس سکول میں بطور ہیڈ مسٹریس کام کر رہی ہیں جو کہ ایک بہت ہی قابل ہیڈ مسٹریس ہیں ان کی تعیناتی سے سکول ھذا کو ایک نام و مقام حاصل ہوا ہے اور سکول کا معیار تعلیم بھی بڑھا ہے یہاں پر اس وقت جو ٹیچرز اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں سبھی انتہائی قابل اعلی تعلیم یافتہ اور محنتی ہیں سکول میں تعینات تما م ٹیچرز کا مختصر زکر ضرور کروں گا ہیڈ مسٹریس ماریہ زاہد،ایم فل ،بی ایڈ ہیں ،حمیدہ کوثر(ایم اے ،بی ایڈ)تبسم حبیب( ایم ایس سی،بی ایڈ)شکیلہ بی بی( ایم اے،بی ایڈ)عظمت بی بی( ایم اے ،بی ایڈ)نائلہ شریف( بی اے،بی ایڈ)جمیلہ فاطمہ ( بی اے ،بی ایڈ)نگہت سلطانہ(ایف اے ،پی ای ٹی)ثمینہ اختر( ایم اے،اوٹی)نور النساء( ایم ایس سی،بی ایڈ) نائلہ غضنفر( بی ایس،بی ایڈ) حفیظہ بی بی ( بی اے ،پی ٹی سی)نوشین قمر(ایم اے ،بی ایڈ)عالیہ حبیب(ایم اے،بی ایڈ)شہناز اسد( بی اے ،بی ایڈ)انیلہ اشفاق(ایم ایس سی، بی ایڈ)سمیرا شیر( ایم اے،بی ایڈ)جس سکول میں مذکورہ اعلی تعلیم یافتہ ٹیچرز موجود ہوں وہاں پر معیار تعلیم ہمیشہ بلند ہی رہتا ہے ایک اہم بات جس کا ذکر بہت ضروری سمجھتا ہوں سکول ہیڈ مسٹریس کے اپنے تین بچے اسی سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کو وہ روزانہ راولپنڈی سے اپنے ساتھ لے کر آتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر میں اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں سے تعلیم دلواؤں تو اس کا مظلب واضح یہ ہے کہ میرے اپنے ادارے کا معیار تعلیم ٹھیک نہیں ہے یہ کلرسیداں کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کیلیئے ایک مثال ہیں ان کے علاوہ بھی چند دیگر ٹیچرز کے بچے بھی اسی سکول میں پڑھ رہے ہیں جن میں ٹیچر نوشین قمر کا ایک بیٹا عالیہ حبیب کی ایک بیٹی اور ٹیچر شہناز اسد کی ایک بیٹی شامل ہیں ہیڈ مسٹریس سمیت یہ مذکورہ ٹیچرز محکمہ تعلیم کلرسیداں کیلیئے ایک مثال ہیں ان کو اپنے ادارے کے معیار اور اپنی ساتھی ٹیچرز کی کارکردگی پر پورا اعتماد ہے جس وجہ سے انہوں نے اپنے بچے اپنے ہی سکول میں داخل کروا رکھے ہیں ہیڈ مسٹریس سمیت تمام ٹیچرز سکول کی کارکردگی میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہیں ان کی محنت کی وجہ سے آ ج سکول کا نام کلرسیداں کے معیاری تعلیمی اداروں میں لیا جا رہا ہے آٹھویں، نویں اور دسویں کے سالانہ رزلٹس دیکھ کر اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ واقع ہی سکول میں کوئی محنتی سٹاف موجود ہے اور کام کر رہا ہے سکول کی بلڈنگ اور اس کے اندر کی حالت دیکھ کر اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ سکول میں معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری امور پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے پھولدار پودے اس کی خوبصورتی کا موجب بنے ہوئے ہیں سکول کی سجاوٹ اور خوبصورت پھولدار پودوں اور سکول میں لگے جھولے طالبات کی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں اس کول میں اس وقت کل 17ٹیچرز تعینات ہیں ہیڈ مسٹریس و دیگر ٹیچرز کی بڑھتی ہوئی کارکردگی کی وجہ سے عوام علاقہ کے اعتماد میں بھی روز بروز اجافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ اس وقت سکول میں پرائمری حصہ کی طالبات کی تعداد 191مڈل حصہ کی تعداد107اور ہائی حصہ کی تعداد62ہے اور کل طالبات کی تعداد 360ہے جو اس سکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں تمام ٹیچرز اس بڑی تعداد کو نہایت ہی ماہرانہ طریقے تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہیں چھوٹے بچوں کیلیئے ایک بہترین اور نہایت ہی خوبصورت ایی سی ای روم بھی بنایا گیا ہے کمپیوٹر کی تعلیم دینے کیلیئے ایک کمپیوٹر لیب بھی بنائی گئی ہے سکول کی حالت دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک معیاری درسگاہ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سیر گاہ بھی ہے جس کا کریڈٹ تمام سٹاف کو جاتا ہے سکول کے سالانہ نتائج تمام سٹاف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اتنی کامیابی کے باوجود بھی سکول کے کچھ مسائل ابھی حل طلب ہیں جن کا حل ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والے محدود فندز کے زریعے سے ہی کر رہی ہیں لیکن چونکہ گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری ادروں کیلیئے نہایت ہی کم وسائل مہیا کیئے جاتے ہیں جن کو استمعال میں لا کر تمام کام مکمل نہیں کروائے جا سکتے ہیں بڑے مسائل کے حل کیلیئے مقامی صاحب حثیت افراد کا تعاون نہایت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اگر سکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین ہی تھوڑا تھوڑا تعاون کرتے رہیں تو بہت سے حل طلب مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ہیڈ مسٹریس و دیگر تمام سٹاف سکول کو مزید ترقیوں کی بلندیوں تک پہنچانے کیلیئے پر عزم ہیں ہم والدین اور ہمارے بچے خوش قسمت ہیں کہ ہیڈ مسٹریس سمیت اس قدر قابل اور ہائی کوالیفائیڈ سٹاف ہمارے سکول میں موجود ہے جو اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ہمارے بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہوئے ایک اچھا انسان بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے یہ سکول صحیح معنون میں ایک مثالی درسگاہ ہے اﷲ پاک سے دعا ہے کہ وہ سکول کی پوری انتظامیہ کو مزید ہمت و استقلال عطاء فرمائیں اور وہ آئندہ کیلیئے بھی بہترین نتائج فراہم کرنے میں اپنا بہترین کرادر ادا کرتی رہیں امید ہے کہ ہیڈ مسٹریس اپنی محنتی ٹیم کی کارکردگی کے بل بوتے پر سکول کا معیار مزید بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی

 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 169527 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.