|
|
ماں کا رشتہ اس دنیا کا وہ رشتہ ہے جو سب
سے پہلے وجود میں آتا ہے اس رشتے کے ساتھ ساتھ ممتا کا جذبہ ایک عورت کے
اندر قدرتی طور پر وجود میں آتا ہے اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو مگر اس
کی ممتا پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ہے- عام طور پر لوگوں کی یہ سوچ ہوتی
ہے کہ جو عورتیں شوبز سے متعلق ہوتی ہیں وہ اپنے بچوں کو اپنے مصروف شیڈول
میں سے اس طرح وقت نہیں دے پاتی ہیں جیسے کہ عام طور پر مائیں اپنے بچوں کو
دیتی ہیں- مگر ہمارے شوبز میں ایسی اداکارائیں موجود ہیں جو کہ نہ صرف اپنے
شعبے میں بہت کامیاب ہیں بلکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے
کہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ اپنی
فراغت کا ہر لمحہ اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکیں- |
|
1: سائرہ اور ان کی بیٹی نورے
|
سائرہ کے لیے یہ سال اس حوالے سے افسوسناک
ثابت ہوا کہ اس سال ان کی شہروز سبزواری کے ساتھ شادی ختم ہو گئی مگر ان کی
بیٹی نورے کی کسٹڈی سائرہ کے حوالے ہی کی گئی اور اب ان کو نورے کی پرورش
سنگل مدر کے طور پر کرنی ہے- گزشتہ دنوں سائرہ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کو
بہت اچھی طرح منایا جب کہ سائرہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی اپنی بیٹی
کی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں اور اپنا فارغ وقت اپنی بیٹی نورے کے ساتھ
منانا پسند کرتی ہیں- |
|
|
2: عائزہ خان، ان کی بیٹی حورین اور بیٹا
رایان |
عائزہ خان نے حالیہ دنوں میں کافی پروجیکٹ
کیے ہیں جس کی وجہ سے بہت مصروف رہیں- مگر اس کے باوجود شوٹنگ کے بعد بچنے
والا سارا وقت وہ اپنے بچوں کے ساتھ گزرتا ہے جس کا اظہار وہ اپنی سوشل
میڈیا تصاویر سے بھی کرتی رہتی ہیں- گزشتہ دن انہوں نے اپنے بیٹے رایان کی
بسم اللہ کی تصاویر بھی شئير کیں- عائزہ خان کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے
کہ ان کے لیے ان کے بچے اور خاندان سب سے پہلے آتا ہے شوٹنگ پر جانے سے قبل
بھی وہ اپنے بچوں کی تمام ضروریات کو پورا کرتی ہیں جب کہ واپس آنے کے بعد
بھی ان کا سارا ٹائم اپنے بچوں کے ساتھ ہی گزرتا ہے- |
|
|
3: مائرہ خان اور ان کا بیٹا اذلان
|
مائرہ خان ایک سنگل مدر ہیں اذلان کی ذمہ
داریوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے کیرئير کو بھی بہت بہتر انداز میں
نکھارا ہے- مگر اس سب کے باوجود اذلان ان کے لیے بہت اہم ہے اس کی سالگرہ
اور اس سے جڑی پوسٹ کے ذریعے وہ اکثر اس سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی
ہیں اور اپنی چھٹی کا وقت اذلان کے ساتھ ہی منا کر خوشی محسوس کرتی ہیں- |
|
|
4: حرا مانی اور ان کے بیٹے ابراہیم اور
مزمل |
حرا مانی اپنے بیٹوں کے ساتھ محبت کے اظہار
میں کسی قسم کی تکلف کی قائل نہیں ہیں جن دنوں وہ شوٹنگ کے لیے ملک سے باہر
جاتی ہیں تو وہ سب سے زیادہ اپنے بچوں کو مس کرتی ہیں ۔ بچوں کے ساتھ اپنے
وقت کے حوالے سے حرا مانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جتنا وقت ان کا شوٹنگ پر
گزرتا ہے اس میں بھی ان کو ہر وقت اپنے بچوں کی فکر رہتی ہے اس وجہ سے جیسے
ہی شوٹنگ ختم ہوتی ہے وہ اڑ کر گھر پہنچ جاتی ہیں اس دوران ان کو یہی فکر
رہتی ہے کہ وہ اتنا وقت اپنے بچوں سے دور رہی ہیں- |
|
|
5: ثروت گیلانی ان کے بیٹے روحان اور عارض
|
ثروت گیلانی کو اللہ نے دو بیٹوں سے نوازہ ہے اور ان کی ساری سوشل میڈیا کی
پوسٹ ان کے گرد گھومتی ہے گزشتہ دنوں میں لگنے والے لاک ڈاؤن کے سبب ثروت
گیلانی نے نہ صرف اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارا بلکہ مختلف طریقوں سے ان کو
تحلیقی سرگرمیوں کے ذریعے بہت کچھ سکھایا- ثروت گیلانی کی ان ویڈيوز کے
ذریعے نہ صرف ان کے بچوں نے فائدہ اٹھایا بلکہ ان کو دیکھ کر بہت ساری ماؤں
نے بھی بہت کچھ سیکھا کہ کس طرح اپنے بچوں کے ساتھ لاک ڈاون کے دوران
کوالٹی وقت گزارا جا سکتا ہے- |
|