ہیں چھوٹی سی لیکن باتیں بڑی بڑی ہیں۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے اپنے بچوں کو عمر سے بڑا بنا دیا ہے

image
 
بچے معصوم ہوتے ہیں اور اگر ان کے ننھے سے دماغ میں اور ہونٹوں پر باتیں آجائیں ان کی عمر سے بڑی تو ان پر پیار آنا ذرا کم ہوجاتا ہے۔۔۔ایسے بچے تعریف کے لائق ضرور ہوتے ہیں لیکن ان کا بچپن آہستہ آہستہ کھسکنا شروع ہوجاتا ہے۔۔۔پھر عوام کی تنقید ہی سمجھا دیتی ہے کہ بچے بچوں کے روپ میں ہی رہیں تو ان پر پیار آتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی بچے ہیں جو اپنی عمر سے بڑے لگنے لگ گئے ہیں۔۔۔یا اگر ابھی نہیں لگ رہے تو کچھ عرصے میں ضرور لگیں گے-
 
اقرار الحسن کے پہلاج
اقرار الحسن کے صاحبزادے بہت ہی کم عمری میں اپنے والد کی دیکھا دیکھی اسکرین پر آنے لگے اور شروع میں والدین کے ساتھ انٹرویوز میں بیٹھا کرتے اور پھر ان کے سامنے ہر طرح کی باتیں بہت کھل کر ہوتیں اور والدین اس بات کو فخریہ بتاتے بھی کہ ہم اپنے بچے سے ہر موضوع پر بات کرتے ہیں۔۔۔اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر اس کی عمر دیکھ کر بات کی جائے تو ذرا زیادہ بہتر ہے۔۔۔ننھے پہلاج میں ان کی عمر سے زیادہ بڑے سوالات کی بھرمار اور والد کو کاپی کرنے کی لگن میں بڑی بڑی باتیں کر جانا شروع میں تو اچھا محسوس ہوا لیکن پھر یہ سب باتیں عجیب بھی لگنے لگیں ۔۔۔کیونکہ بچہ اپنے وقت سے زیادہ بڑا لگنے لگا۔۔۔
image
 
فضا علی کی بیٹی فرال
فضا علی کی بیٹی ابھی چھے سال کی بھی نہیں ہوئیں لیکن فضا نے ان کے سامنے زندگی کے سارے رنگ بکھیر دیئے۔۔۔اس ننھی سی بچی کو اپنی زندگی کے ہر معاملے پر بات کرنا سکھا دیا اور وہ میک اپ سے لے کر ماڈلنگ تک سب میں اپنی ماں کو مقابلہ دینے کے لئے میدان میں اتر آئیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ ابھی وہ اپنی معصومیت پر برقرار ہے لیکن جس طرح سے اسے شوز میں بلا کر اس سے باتیں کی جاتی ہیں تو یہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ بچی بھی کہیں وقت سے پہلے ہی اپنی عمر سے بڑی باتیں نا کرنے لگ جائے۔۔۔کیونکہ ابھی بھی اس میں یہ جھلک دکھائی دینے لگی ہے-
image
 
کرن ناز کی بیٹی عائشہ
اینکر کرن ناز سماء ٹی وی سے شو کرتی ہیں اور عوام میں خاصی مقبول ہیں۔۔۔اکثر شوز میں وہ اپنی ننھی سی پری کو لے کر آتی ہیں اور ان کی باتوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بچوں کی بے جا خواہشات پوری کرنے کی قائل ہیں ۔۔۔کیونکہ جس طرح وہ ننھی عائشہ کو ظاہر کرتی ہیں اس سے صاف لگتا ہے کہ بنا بولے ہر خواہش پوری کرنے کی آرزو ہے۔۔۔وہ اپنی امی کی طرح بولنے کی کوشش کرتی ہیں اور ابھی تو کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہیں تو یہ سب بولنا اچھا لگتا ہے لیکن گمان یہی ہے کہ کہیں یہ بچی بھی وقت سے پہلے بڑوں کی طرح نا بولنے لگ جائیں اور معصومیت کم ہوجائے۔۔۔بچوں کا بھولا پن ان کی معصوم باتوں میں ہی رہے تو اچھا لگتا ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: