محبت کی بھی کیا عمر ہوتی ہے؟ فرحان اور عروہ کے درمیان اختلافات نے کئی سوالات اٹھا دئے

image
 
کہتے ہیں کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔۔۔یہ ایک بار ہوجائے تو اس کی دل میں ہمیشہ ٹھنڈک رہتی ہے ۔۔۔لیکن شوبز انڈسٹری کی ایسی کئی جوڑیاں ہیں جن کی محبت کو مثالی مانا جاتا تھا اور کوئی ایک ایسا لمحہ آتا ہے جب اچانک ان کی محبت کے اختتام کی خبر آجاتی ہے۔۔۔جب مہیب اور آمنہ کی دس سالہ محبت کا اختتام ہوا تو لوگوں کا دل ٹوٹ ہی گیا تھا۔۔۔پھر ایسی کئی محبتیں تھیں جن کے اختتام نے دل کو تکلیف دی۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا جب لوگوں نے سنا کہ فرحان اور عروہ کے راستے اب جدا ہو رہے ہیں۔۔۔
 
یہ محبت آج کی نہیں بلکہ کئی سال پرانی ہے ۔۔۔جب عروہ وی جے تھیں اور فرحان ایک گلوکار۔۔۔میوزک انڈسٹری میں ان دونوں کا ہی بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے اور یوں عروہ اور فرحان کے دماغ ملے اور پھر دل بھی مل گیا-
 
۲۰۱۶میں جب پہلی بار ان دونوں نے باقاعدہ ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا تو یہ دونوں پیرس گئے تھے چھٹیاں منانے اور وہیں فرحان نے انہیں رشتہ کے لئے پرپوز کیا۔۔۔ٹھیک ایفل ٹاور کے سامنے فرحان نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر عروہ سے کہا کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور تمہارے بغیر اس زندگی کا تصور ناممکن ہے۔۔۔
 
image
 
ایک خوبصورت برائڈل شاور دلہن کی بہن ماورہ نے منعقد کیا اور اپنی کچھ خاص دوستوں کو وہاں مدعو کیا۔۔۔دونوں بہنوں نے ان لمحات کو بہت انجوائے کیا ۔۔۔کیونکہ یہ گھر کی پہلی شادی بھی تھی اور ماورہ اور عروہ کے درمیان محبت بھی بہت زیادہ ہے۔۔۔
 
فرحان اور عروہ کی ڈھولکی بھی بہت شاندار ہوئی اور دونوں دلہا دلہن نے مل کر مائک پر گانا گایا ’’ابھی نا جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں‘‘۔۔۔اس گانے کے بعد تو چھوڑ کر جانا بھی نا مناسب لگتا ہے۔۔۔
 
لاہور کی بادشاہی مسجد میں یہ دو دل ایک ہوئے اور ان کے نکاح کی شاندار تقریب ہوئی جس میں عروہ اور فرحان نے سفید جوڑے پہن کر ایک دوسرے کی محبت کی پاکیزگی کی قسم کھائی
 
image
 
پھر ایک شاندار ریسیپشن ہوا جہاں پاکستانی انڈسٹری کے بے شمار ستاروں نے نا صرف شرکت کی بلکہ خوب ڈانس بھی کیا اور عروہ اور فرحان کی اس شاندار شادی کو عروہ نے شاہی جوڑے کی شادی سے تشبیہہ بھی دے ڈالی بعد میں۔۔۔
 
لیکن پھر کیا ہوا۔۔۔کیا محبت کا اختتام ہونا اتنا آسان ہے؟ کیا محبت پر اعتبار کرنا اتنا ہی مشکل ہے؟۔۔۔کیسے کہیں کہ یہ رشتہ پائیدار ہے اور یہ نہیں؟
YOU MAY ALSO LIKE: