|
|
مارننگ شو پر لوگ چاہے کتنے ہی الزام دھریں لیکن سچ تو
یہ ہے کہ ان شوز نے کئی ایسے لوگوں کو نام دیا جن کو کوئی بھی نہیں جانتا
تھا۔۔۔نا صرف نام دیا بلکہ بارہا بلا کر ان کا تعارف اتنی خوبصورتی سے
کروایا کہ لوگ مجبور ہوگئے انہیں سب سے بہترین ماننے کے لئے۔۔۔اور اب یہ
حال ہے کہ کچھ شیفس نے باقاعدہ اپنا ریسٹورنٹ کھولا تو کچھ نے چمکائی ہے
سوشل میڈیا کی دکان۔۔۔کھانا اچھا ہو نا ہو لیکن الفاظ تو ان کے اچھے ہوتے
ہی ہیں |
|
شیف فرح |
شیف فرح کو کون نہیں جانتا۔۔۔ان کی زبان ایسے چلتی ہے
جیسے تیز گام ایکسپریس۔۔۔پہلے وہ صرف کھانا بناتی تھیں لیکن وقت گزارنے کے
ساتھ ساتھ انہوں نے خود کو ہربلسٹ اور ڈائٹیشن بھی بتانا شروع کردیا۔۔۔شیف
فرح ایک دور میں پی ٹی وی کے مارننگ شو میں نصرت کے ساتھ آیا کرتی
تھیں۔۔۔پھر انہیں شائستہ لودھی کے مارننگ شو اور دیگر کوئی مارننگ شوز میں
دیکھا جانے لگا۔۔۔ایک وقت ایسا آیا کہ مارننگ شوز کی باقاعدہ لڑائیاں ہونے
لگیں کہ کل کون بلائے گا شیف فرح کو۔۔۔کیونکہ وہ موقع کے حساب سے ماڈلنگ
بھی کر لیتی تھیں، اداکاری بھی اور میزبانی بھی۔۔۔ریٹنگ کے لئے فرح کا
انتخاب مارننگ شوز میں بہترین سمجھا جانے لگا۔۔۔اور پھر انہیں مارننگ شوز
سے انہیں رمضان ٹرانسمیشن میں جنید جمشید کے ساتھ کام کرنے کا موقع
ملا۔۔۔اب شیف فرح ایک سلیبریٹی بن چکی ہیں اور اس بات کا کریڈٹ انہیں
مارننگ شو کو بھی دینا ہی ہوگا۔۔۔ |
|
|
شیف سامعہ |
شیف سامعہ ایک بہترین شیف ہونے کے ساتھ ساتھ بیکنگ میں
بھی ماہر ہیں اور اپنا ایک برانڈ ہیزل کے نام سے چل تی ہیں۔۔۔لیکن ان کی
زندگی میں بھی مارننگ شو کا ایک بہت اہم کردار رہا۔۔۔شادی سے پہلے انہوں نے
مختلف شوز میں آنا شروع کیا اور کامیاب رہیں۔۔۔پھر وہ غائب ہوئیں اور کچھ
عرصہ بعد انہوں نے دوبارہ اس فیلڈ میں قدم رکھ دیا۔۔۔اور پھر سوشل میڈیا پر
اپنا ایک باقاعدہ پیج بھی بنایا۔۔۔وہ کوئی عام شیف ہوتیں تو انہیں اس پیج
کو چلانے میں کافی مشکل ہوتی لیکن کیونکہ وہ مارننگ شوز میں آتی تھیں اور
سلیبریٹی بن گئی تھیں اس لئے کامیابی نے ان کے قدم چھونا شروع کردیئے۔۔۔اس
وقت شیف سامعہ باقاعدہ بیکنگ کی کلاسز بھی لیتی ہیں اور اپنی کمپنی کو بھی
چلا رہی ہیں۔۔۔ |
|