نویں جماعت کے امتحان کی تیاری بھی کرتی تھی۔۔۔اداکارائیں جن کی امی ہر قدم پر ساتھ رہیں

image
 
ایسی بہت ساری کامیاب اداکارائیں ہیں جو بہت کم عمری میں ہی اسکرین سے وابستہ ہوئیں اور اس وقت وہ پڑھائی بھی کرتی تھیں اور اسکرین پر بھی کام کرتی تھیں تو ہر وقت ان کی والدہ کا سایہ ان کے سایہ ان کے ساتھ ساتھ رہتا تھا۔۔۔
 
نیلم منیر
انڈسٹری کے تقریباً سب ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ نیلم بہت چھوٹی عمر میں ہی اسکرین سے جڑ گئیں اور آج تک ان کے ساتھ ان کی امی موجود ہوتی ہیں ۔۔۔نیلم منیر آغاز میں ایک شو کرتی تھیں جس کا نام تھا ’’کیونکہ برگر بھی کبھی بن کباب تھا‘‘ ، وہ اس شو میں مختلف کردار ادا کرتی تھیں اور ڈانس پرفارمنس کی تیاری بھی کرتی تھیں۔۔۔یہ چھوٹی سی بچی پڑھائی میں بہترین تھی اور سیٹ پر نویں جماعت کے امتحان کی تیاری بھی کرتی تھیں اور پوری رات شوٹ بھی کرتی تھیں۔۔۔یہ سب ممکن ہوا امی کی وجہ سے جو کتابیں لے کر پیچھے پیچھے پھرتی تھیں۔۔۔
image
 
رباب ہاشم
حال ہی میں اداکارہ رباب ہاشم کی شادی ہوئی ہے اور وہ پیا دیس سدھار گئی ہیں۔۔۔لیکن رباب ہاشم ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے تعلیم اور شوق دونوں پر بہت محنت کی۔۔۔ایک چھوٹی سی لڑکی جیو ٹی وی کے پروگرام ’’جانو جانور‘‘ کی میزبانی کرتی تھی اور نیپا سے پڑھ بھی رہی تھی اور ساتھ ساتھ اداکاری کی تیاری بھی کرتی تھی ۔۔۔اس سفر میں ایک ہاتھ ہمیشہ ساتھ رہتا تھا اور وہ تھا امی کا۔۔۔امی کبھی رباب کو تنہا نہیں چھوڑتی تھیں اور ان کی کامیابی کا سہرا انہیں بھی جاتا ہے۔۔۔
image
 
ایمن اور منال
چھوٹی چھوٹی دو بہنیں جو بولنا بھی جانتی تھیں اور آگے بڑھنا بھی چاہتی تھیں۔۔۔اپنی امی کے ساتھ سیٹ اور اسٹوڈیو میں نظر آتیں۔۔۔ان بہنوں کو آگے بڑھانے میں اور ان کی صلاحیتوں کو پہچاننے میں ان کی امی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔۔۔۔وہ نا صرف ان کے ساتھ رہتیں بلکہ ان کو مشورے بھی دیتیں۔۔۔ایمن منال اپنی امی کو ہی پیسوں کے حوالے سے بھی بات کرنے کے لئے کہتے اور یہ سلسلہ ایمن کی شادی تک قائم رہا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: