پھپھو کی جان ہیں ان میں۔۔۔ننھے ستارے پھپھو کے پیارے

image
 
پھپھو ایک ایسا رشتہ ہے جو اپنے بھتیجے بھتیجیوں پر ہر لمحہ صدقے واری ہوتا ہے لیکن اس رشتہ کو مذاق میں بدنام کرکے اس کی اہمیت کو کافی کم کردیا گیا ہے جبکہ جتنی محبت اس رشتہ کے پاس ہے شاید ہی کہیں ہو۔۔۔
 
مصطفیٰ عباسی اپنی پھپھو کے ساتھ
اداکار حمزہ عباسی کے بیٹے مصطفیٰ عباسی آج کل سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور ان کی بھولی بھالی پیاری شکل کے سب ہی دیوانے ہوگئے ہیں۔۔۔ان سے ملاقات کرنے انڈسٹری کے کئی ستارے بھی حمزہ کے گھر پہنچے تھے اور سب ہی ان کے حسن کے قائل ہوگئے- لیکن جو خوشی ان کی پھپھو کو ہوتی ہے وہ شاید ہی کسی کو ہو۔۔۔ڈاکٹر فضیلہ عباسی تو ننھے مصطفی کو گود میں ہی لئے بیٹھی رہتی ہیں اور اس پر قربان ہوتی رہتی ہیں۔۔۔صاف پتہ چل رہا ہے کہ پھپھو کی تو جان ہیں ان میں۔۔۔
 
شاہ میر شیخ کی پھپھو
شاہ میر شیخ ہیں اداکار شہزاد شیخ کے بیٹے اور ان کی پھپھو بھی کم نہیں بلکہ وہ بھی ایک ستارہ ہیں۔۔۔اسٹار فیملی کا یہ بچہ اپنی پھپھو کے دل کی دھڑکن ہے اور وہ بات بے بات اس پر اپنا پیار نچھاور کرتی نظر آتی ہیں۔۔۔انہیں لگتا ہے کہ شاہ میر کافی شرارتی ہیں لیکن ان کی ہر شرارت میں ذہانت چھپی ہوتی ہے جو صرف پھپھو کو ہی نظر آتی ہے اور وہ ان سے چھوٹی والی بھتیجی پر بھی کافی قربان ہیں کیونکہ وہ پہلی بچی ہیں گھر کی مومل شیخ کے بعد۔۔۔اب مومل کی اپنی بھی بیٹی ہے لیکن بھتیجی پر ابھی بھی وہی محبت نچھور ہوتی ہے۔۔۔
 
فاطمہ فہد اپنی پھپھو کے ساتھ
فہد مصطفیٰ کے دل کی دھڑکن فاطمہ فہد یعنی کے ان کی بیٹی اپنی پھپھو کے دل کی بھی دھڑکن ہیں ۔۔۔پھپھو کی شادی تو ہوگئی ہے لیکن وہ اپنی شہزادی پر پیار آج بھی اسی طرح نچھاور کرتی ہیں اور ان دونوں کی دوستی کی کوئی مثال نہیں۔۔۔ثنا فہد نے بھی اپنی نند کے ساتھ ہمیشہ دوستی اور محبت رکھی تو بھلا بچے کیسے پھپھو پر فدا نا ہوتے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: