شادی چہرے پر مزید رنگ لے آئی --- شوبز فنکارائیں جو شادی کے بعد بدل سی گئیں

image
 
کہتے ہیں شادی ایک ایسا دن ہوتا ہے جب لڑکیوں کے چہروں پر نور آجاتا ہے لیکن اکثر شادی کے بعد بھی لڑکیوں کے چہرے پر خوشی کی ایک خاص دھنک ہوتی ہے جو ان کے چہرے کے رنگ کو ہی تبدیل کردیتی ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین لگنے لگتی ہیں۔۔۔شوبز میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جو شادی کے بعد اچانک ہی پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پر رونق نظر آنے لگیں۔۔۔
 
رباب ہاشم
رباب ہاشم کو ڈراموں میں بھی ان کی نزاکت، دھیمے لہجے اور ایک منفرد انداز کی وجہ سے پسندیدگی حاصل ہے۔۔۔اور جب ان کی شادی ہوئی تو بہت سارے فینز کے لئے یہ ایک اچانک خبر تھی اور وہ خود بھی اپنی شادی سے کافی خوش نظر آئیں۔۔۔شادی میں تو ہر فنکشن میں ہی انہوں نے غضب ڈھایا لیکن شادی کے بعد ہونے والی دعوتوں اور تیاریوں میں ان کے چہرے کی دھنک بہت واضح ہے۔۔۔وہ پہلے سے بھی زیادہ فریش اور حسین لگ رہی ہیں۔۔۔
image
 
سارہ خان
سارہ خان سے پہلے اور ان کے بعد آگے پیچھے کچھ اور بھی شادیاں آئیں لیکن جو ترو تازگی سارہ کے چہرے پر نظر آئی وہ حیران کن تھی۔۔۔یہ سچ ہے کہ اگر آپ کا شوہر آپ کو شدت سے چاہے تو اس کی چمک بھی آپ کے چہرے پر برسنے لگتی ہے اور کچھ یہی ہوا سارہ خان کے ساتھ۔۔۔ان کے شوہر فلک شبیر کا پیار ان کے چہرے کی مسکراہٹ کو کم ہی نہیں ہونے دیتا اور وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے بھی پیاری ہوتی جا رہی ہیں۔۔۔
image
 
سجل علی
سجل علی تو ہر بار ہی اپنے ایک مخصوص انداز میں کیوٹ لگتی ہیں لیکن شادی کے بعد ان کی اس کیوٹنس میں مزید اضافہ ہوا اور وہ ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جن پر شادی کے بعد صحیح معنوں میں روپ نظر آیا۔۔۔انڈسٹری میں اگر وہ حسین تھیں تو ان کے شوہر بھی کئی لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن تھے لیکن وہ دھڑکن اب صرف سجل کے لئے دھڑکتی ہے تو چہرے کی چمک میں اضافہ تو بنتا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: