|
|
پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو آئے اور آکر چلے بھی گئے
لیکن ان کا ذکر بھی اس طرح نہیں ہوتا لیکن کچھ نام ایسے ہیں جنہوں نے
ہر گزرتے وقت کے ساتھ اپنے آپ کو پہلے سے بھی بہتر اور کامیاب
بنایا۔۔۔ان میں سرفہرست ہیں ریما خان۔۔۔اکثر لوگوں کو ان کی ندگی کے
بہت سارے سچ نہیں پتہ۔۔۔لیکن ریما خان جتنی خوبصورت ظاہری طور پر ہیں
ان کا باطن بھی اتنا ہی باکمال ہے۔۔۔ |
|
شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی لوگ ہیں جن کی ضرورت کے وقت ریما خان سب سے آگے
آگے نظر آئیں۔۔۔ریما کے ساتھ کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ریما مدد کرنے
کے معاملے میں سب سے آگے رہتی ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب ریمبو کی
شادی کے وقت ان کی ساس نے ڈیمانڈ رکھی گھر کی تو اس معاملے میں بھی ریما نے
ریمبو کا ساتھ دیا اور اس وقت پیسے دیئے۔۔۔ریمبو نے بعد میں وہ پیسے لوٹا
دئئے لیکن وہ آج بھی اپنی زندگی کی خوشیوں میں ریما کو برابر کا حصہ دار
مانتے ہیں۔۔۔ |
|
|
|
ریما خان ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے خود کو فلم انڈسٹری کے لئے وقف کر
دی لیکن کبھی پانی فیملی اور اپنی بہنوں کو اس دنیا کا حصہ نہیں بننے
دیا۔۔۔وہ ایک بہت ذہین لڑکی تھیں شروع سے لیکن اپنی بہنوں کی تعلیم پر خود
سے بھی زیادہ محنت کی۔۔۔بہنوں کی شادیاں کیں اور انہیں بڑی ہی عزت سے ان کے
گھر کا کیا۔۔۔ |
|
ریما خان نے کبھی اپنی شہرت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا اور جو بھی ان کے
ساتھ ایک بار کام کرلے ریما ان کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں پھر چاہے وہ شوٹ کا
ڈرائیور ہی کیوں نا ہو۔۔۔لوگوں کو لگتا ہے کہ اتنی بڑی آرٹسٹ کیا پہچانے گی
بھیڑ میں لیکن ریما نہیں بھولتیں۔۔۔ہمیشہ جھک کر ملتی ہیں |
|
|
|
ریما خان ایک بہترین ماں ہیں اور اپنے بچے کی تربیت پر بہت توجہ دیتی
ہیں۔۔۔اس کی تصاویر کم ہی شیئر کرتی ہیں لیکن اپنے بچے کو اکثر اپنے ساتھ
ہی رکھتی ہیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر فدا ہوتی ہیں۔۔۔ |
|
ریما کسی شدید لڑائی میں پہلے ہی ہار مان لیتی ہیں تاکہ بات نہ بڑھے اور
ایسے کئی معاملات ہیں جن میں جویریہ بھی شامل ہیں۔۔۔ریما نے کبھی جویریہ کی
برائی نہیں کی۔۔۔ |