الیکشن 2018مکمل ہوئے اڑھائی سال گزر چکے ہیں جیتنے والوں
کے مطابق صاف شفاف اور ہارنے والوں کے مطابق انجئنر یہ ایک معمول اور نتائج
بھی حسب توقع آئے کلر سیداں سے پی ٹی آئی کو کامیابی ملی اور ایسی کامیابی
کہ توقع سے بھی باہر پی ٹی آْئی بُرے بُرے برج الٹاگئی ہے اس میں کوئی شک
نہیں کہ ترقیاتی کام کروانے میں ن لیگ کوئی ثانی نہیں ہے گزشتہ عام
انتخابات میں تحصیل کلر سیداں میں ن لیگ اور پی پی پی کو بہت بُرا دھچکا
لگا ہے تحصیل کلر سیداں کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے کہ اُس نے ایک ایسا
MNAمنتحب کیا جو اپنی مثال آپ ہیں عوام ان کو دیکھنے کیلیئے بھی ترس گئے
ہیں شاید صداقت علی عباسی اپنی حکومتی مصروفیات کے باعث حلقہ عوام کو زیادہ
وقت دینے سے بلکل قاصر ہیں جس کی وجہ سے راجہ صغیر احمد کی ذمہ داریاں بڑھ
گئی ہیں وہ اپنی ذمہ داریوں سے بہت اچھے طریقے سے نبرد آزما ہو رہے ہیں
MPAراجہ صغیر احمد کی باقی ذمہ داریاں تو اپنی جہگہ موجود ہیں لیکن ان کو
سب سے زیادہ توجہ ترقیاتی کاموں پر دینا ہو گی جن کے انتظار میں عوام علاقہ
ترس گئے ہیں تحصیل کلر سیداں کے سر کاری محکموں میں بھی بے شمار مسئلے
مسائل موجود ہیں راجہ صغیر احمد کو ان پر بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی تحصیل
کلر سیداں کے اسٹنٹ کمشنر رمشا جاوید بھی نہایت ہی فرض شناس آفیسر ہیں
اُنھوں نے سرکاری اداروں پر خاصی نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کو ہائی الرٹ
رکھا ہوا ہے اور اب بھی یہ امید ہے اسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے ساتھ ساتھ
چوکپنڈوری کے مسائل پر بھی توجہ دیں گی جہاں فٹ پاتھ مکمل طور پر دکانوں کا
حصہ بن چکے ہیں پیدل چلنے والوں کو نہایت ہی دشواریوں کا سامنا ہے روڈ پر
گاڑیاں نہیں چلنے دیتی ہیں اور فٹ پاتھوں پر دکاندار قابض ہو چکے ہیں اس کے
علاوہ قیمتوں کے کنٹرول کے لیے وقتا فوقتادور ے کریں اور چوکپنڈوڑی سے
متعلقہ ایک کمیٹی تشکیل دیں جو کبھی کھبار اُن کو وہاں کے حالات کے بارے
میں رپورٹ پیش کرے تھانہ کلر سیداں کے نئے ایس ایچ او غضنفر عباس بھی بہت
کا م کرنے والے آفیسر ہیں اُن کی تعیناتی سے کافی امید یں وابستہ ہیں اور
کافی توقع کی جارہی ہے کہ وہ جرائم کو کنٹرول کرنے میں انتہائی موُثر کردار
ادا کریں گئے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال
کروئیں گئے ایس ایچ او علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کی مہم شروع
کریں عوام کی تائید انشاء اﷲ ان کو حاصل ہوگی ان کو اس بات پر بھی دھیان
دینا ہو گا کہ بعض تفتیشی افسران بلا وجہ اور بغیر کسی درخواست کے لوگوں کو
تھانے بلا لیتے ہیں اور ان کو تھریٹ کرتے ہیں اور انہی شکایات کو مد نظر
رکھتے ہوئے سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ایک بہت احسن اقدام اٹھایا ہے
اور پولیس کیلیئے ایک اہم حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت شہریوں کے حقوق کے
تحفظ کیلیئے حکمنامہ طلبی اور ای ٹیگز کے اجراء لازمی قرار دیا ہے ای ٹیگ
کے اجراء کیلیئے سینئر پولیس افسران تھانے میں تفتیش یا دریافت کی غرض سے
طلب کیئے جانے والے افراد کی مانیٹرنگ کر سکیں گئے حکم نامہ طلبی اور
ایٹیگز کے بغیر تھانہ میں تفتیش یا دریافت کی غرض سے شہری کو بلانے والے
پولیس افسران کے خلاف کاروائی ہو گی اور حکامنے پر عملدرآمد کیلیئے تمام
تھانوں اور چوکیوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن کے مطابق ایس ایچ
او ساحبان اور انچارج چوکیوں کو اس بات کا پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ
حکمنامہ طلبی اور ای ٹیگز کے اجراء کے بغیر کسی بھی شہری کو تفتیش کیلیئے
تھانے نہیں بلایا جا سکے گا خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت
محکمانہ کاروائی ہو گی بلا شبہ سی پی او راولپنڈی کی طرف سے اس طرح کے
اقدامات عوام کے حق میں بہت بہتر سمجھے جا رہے ہیں ایس ایچ او کلرسیداں کو
بھی ایسے احکامات کی بجا آوری یقینی بنانا ہو گی اگر تھانوں اور چوکیوں میں
اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں تو سی پی او کو اس طرح کے احکامات کی ضرورت
ہی پیش نہ آئے تھانوں چوکیوں میں عوام کے ساتھ اس طرح کی زیادتیاں ہوتی ہیں
جن کو کنٹرول کرنے کیلیئے اعلی افسران اس حوالے سے اقدامات اٹھانے پر مجبور
ہو جاتے ہیں تحصیل دار محمود احمد بھٹی اور نائب تحصیلدار مسعود احمد کے
بارے میں بھی سنا ہے کہ وہ بہت ذہین آفیسر ہیں اور عوام اس وقت سب سے زیادہ
محکمہ مال کے حوالے سے بہت سے مسائل کا شکار ہیں اگر وہ صرف تھوڑی سی توجہ
اپنے ماتحت لوگوں پر دیں تو پٹوار خانوں میں عوام کو درپیش مشکلات حل ہو
سکتی ہیں اس کے علاوہ تحصیل میں باقی جو سرکاری صوبائی محکمے موجود ہیں ان
کے سر براہان اگر اپنے ما تحت محکموں کو عوام کے لیے سہولت گاہیں بنالیں تو
کلر سیداں کو ضلع راولپنڈی کی مثالی تحصیل بننے میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے
گی
|