بد کلامی یا بدزبانی وہ عیب ہے جس سے نقصان بہت پہنچتا ہے
مگر فائدہ کبھی نہیں انسان کتنا ہی پڑھا لکھا ،خوبصورت ،ہوشیار ،چالاک اور
عقلمند کیوں نہ ہو اگر گفتگو کا اسلوب شائستہ مہذبانہ ،متوازن اور شیریں نہ
ہو تو ساری صفات خاک ہیں اکثر کسی کے لئے کہا جاتا ہے کہ "بندہ زبان کا برا
ہے مگر دل کا بھلا ہے "یہ فقرہ سمجھ سے با لا تر ہے جب انسان کسی سے ملتا
ہے تو گفتگو سے ہی پہچانا جاتا ہے اگر زبان میں مٹھاس نہ ہو تو کوئی بھی
ہمکلام ہونا پسند نہیں کرتا شیریں بیانی سے دشمن کو بھی مسخر کیا جا سکتا
ہے غرض ہر شخص کا واسطہ زبان سے ہی پڑتا ہے رہی بات دل کی تو ہر ایک کی
وہاں تک رسائی ممکن نہیں وہ جتنا بھی بھلا ہو اسے سنبھال رکھیے ۔
|