آپ جو کہہ رہے ہیں صحیح کہہ رہے ہیں۔۔۔شوبز ستارے جو تنازعات سے دور ہی رہتے ہیں

 
image
 
شوبز انڈسٹری میں آگے بڑھنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا کسی اونچی پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنا۔۔۔قدم قدم پر سوشل میڈیا میں بکھرے سوالات اور الزامات پیچھا کرتے ہیں اور کبھی ڈگمگاتے ہیں قدم تو کبھی کبھی تو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی انسان دھم سے نیچے آگرتا ہے۔۔۔ایسی صورت میں کچھ ستاروں نے ٹھان ہی لی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے اس طوفان سے دور ہی اچھے۔۔۔اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں بچ نکلنے کا راستہ۔۔۔
 
یمنیٰ زیدی
یمنی زیدی نے ٹیلی ویژن اسکرین پر ایسے کئی کردار کئے جو انتہائی مشکل اور متنازعہ تھے۔۔۔لیکن وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ صرف مثبت انداز میں جواب دینا ہی ان کی جیت کا راستہ ہے۔۔۔یمنیٰ کسی بھی انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جس پر دوبارہ سوال بنایا جائے یا ان کی اپنی ہی بات لوگوں کے لئے موضوع بحث بن جائے۔۔۔ابھی تک ان کے ساتھ نا تو کسی بھی قسم کا اسکینڈل جڑا اور نا ہی کوئی بھی تنازعہ۔۔۔
image
 
آئزہ خان
آئزہ خان ایک انتہائی سمجھدار فنکارہ ہیں۔۔۔وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کس طرح لوگوں کی بات کا جواب نا دے کر وہ اپنی خاموشی کو ہی اپنا ہتھیار بنا سکتی ہیں۔۔۔ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں مہوش کا کردار کرنے کے بعد ان پر کافی انگلیاں اٹھیں لیکن آئزہ نے کسی بھی انٹرویو میں اس پر کوئی ایسا جواب نہیں دیا جسے متنا زعہ بنایا جا سکے۔۔۔وہ بہت ہی کم کمنٹس کا جواب دیتی ہیں جبکہ ایک انٹرویو میں انہوں نے خود کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر سارے کمنٹس پڑھتی ہیں۔۔۔یعنی انہیں اچھی طرح پتہ ہے کہ پٹارہ بولنے سے کھل سکتا ہے۔۔۔
image
 
عمران اشرف
اداکار عمران اشرف انڈسٹری کے ان چند لوگوں میں سے ہیں جو اچھی طرح اپنے امیج کو سادہ اور تنازعات سے دور رکھنا جانتے ہیں۔۔۔وہ سوشل میڈیا پر اکثر جوابات بھی دیتے ہیں اور بہت ہی محبت سے اپنے فینز کی ہر بات کو اہمیت بھی دیتے ہیں لیکن جب جب ان پر انگلی اٹھائی گئی تو انہوں نے اس کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔۔۔عمران اشرف کو آگے آنے کے لئے بہت سارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے تنگ بھی کیا لیکن وہ کبھی اس پر بات نہیں کرتے۔۔۔
image
 
احد رضا میر
اداکار احد رضا میر ان لوگوں میں سے ہیں جو کامیابی کے آسمان کو چھولیتے ہیں لیکن نگاہیں ہمیشہ زمین پر ہی رہتی ہیں ۔۔۔وہ ایک انتہائی سادہ انسان ہیں جو کسی بھی تنازعہ کا حصہ نہیں بنتے۔۔۔جب کوک اسٹوڈیو میں ان کی پرفارمنس کو لے کر باتیں بنیں اور سوشل میڈیا بھرگیا ان کے خلاف باتوں سے ۔۔۔تو مومنہ مستحسن نے تو خوب اس پر بحث کی لیکن احد رضا میر نے خاموشی اختیار کی اور ان کی اس خٓموشی نے یہ باب ہی بند کردیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: