نا تو اقرار کیا ہے نا انکار۔۔۔شوبز ستارے جن کی علیحدگی کی خبریں گردش میں ہیں

 
image
 
آسمان ہل جاتا ہے جب دو پیار کرنے والے دلوں میں دراڑ پڑتی ہے اور وہ الگ ہوجاتے ہیں لیکن اب یہ آسمان شوبز میں بہت جلدی جلدی ہل رہا ہے۔۔۔ہر نیا دن دو لوگوں کے جدا ہونے کی خبر سناتا ہے اور دل اداس ہوجاتا ہے۔۔۔کچھ خبروں کی تصدیق بھی ہوجاتی ہے اور کچھ پر نا تو اقرار ہوتا ہے اور نا انکار۔۔۔پچھلے دنوں دو خبریں گردش میں ہیں جن کے بارے میں اطھی تک کوئی بات فیملی یا جوڑے کی طرف سے آئی تو نہیں لیکن اشارے بہت کچھ کچھ بتا رہے ہیں-
 
فریال محمود اور دانیال
فریال محمود اور دانیال راحیل کی محبت کے بارے میں تو سب ہی جانتے تھے۔۔۔یہ شادی بہت لوگوں کو دل سے پسند آئی۔۔۔اور لوگوں نے یہ بھی کہا کہ دانیال ایک بہت اچھی چوائس ہے فریال کے لئے۔۔۔سیمی راحیل کے صاحبزادے اور مہرین راحیل کے بھائی دانیال نے ہمیشہ کھل کر فریال سے محبت کا اظہار کیا اور ان کی شادی کی فوٹو شوٹ دیکھ کر کئی لڑکیوں نے ٹھنڈی آہیں بھی بھری تھیں۔۔۔لیکن پھر کچھ دن ہوئے یہ خبر سننے میں آئی کہ اس جوڑے میں بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔۔۔مانا کہ خبر کی سچائی ابھی تک سامنے نہیں آئی لیکن لوگ اس انتظار میں تھے اور ہیں کہ دونوں میں سے کوئی تو اس پر بات کرے۔۔۔یہی تسلی دے دے کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ۔۔۔لیکن یہ خاموشی کافی تکلیف دہ ہے اور بہت سارے سوالات کو اٹھا رہی ہے۔۔۔آخر کیا وجہ ہے کہ محبت سے بھری شادیاں بھی چلنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔۔۔
image
 
فیروز خان اور علیزے
فیروز خان نے ایک عرصہ سے خود کو دین کی طرف کافی حد تک موڑا اور ان کی اس تبدیلی سے متاثر ہوکر دعا ملک نے بھی اپنے سر کو ڈھانپنا شروع کردیا۔۔۔فیروز خان کی شادی گھر والوں کی پسند سے طے ہوئی اور دعا ملک نے لڑکی کو چنا تھا۔۔۔فیروز اس شادی سے کافی خوش بھی تھے اور باتوں سے بھی یہی پتہ چلتا تھا۔۔۔پھر وہ باپ بن گئے اور ان کے بیٹے کی شکل کسی نے نہیں دیکھی ۔۔۔کیونکہ وہ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو چھوٹے بچوں کا چہرہ دنیا کو دکھانے کے قائل نہیں۔۔۔لیکن فیروز نے کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر ڈالی اور کیپشن رکھا کہ تمہیں بچے پسند نہیں تو پارٹی کیسے ہوگی اس بات کو بہت لوگوں نے بیوی اور میاں کی جنگ کا رنگ بھی دیا لیکن فیروز نے کیپشن ہٹا دیا۔۔۔علیزے نے بھی اس بات کا کہیں اقرار نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس سے جب ہوتے ہیں ایک دوسرے کے لئے انجان تو عوام کا دل بھی دھڑک اٹھتا ہے کہ سب خیر ہی رہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: