|
|
میڈیا انڈسٹری میں یوں تو کئی پڑھے لکھے لوگوں کا اضافہ
ہوا ہے لیکن آج بھی کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ شادی کے بعد میڈیا چھوڑدیں گے،
یا ایسے کئی نام ہیں بھی جنہوں نے میڈیا سے مکمل کنارہ کشی کرلی کیونکہ
شادی کے بعد اس میدان میں رہنا ان کے لئے مشکل ہوگیا تھا۔۔۔لیکن کچھ نام
ایسے بھی ہیں جنہوں نے قدم ہی شادی کے بعد رکھا ۔۔۔ |
|
شائستہ لودھی |
ڈاکٹر شائستہ لودھی کی شادی دوران تعلیم ہی ہوگئی تھی
اور ان کی ساس خود بھی میڈیکل کے شعبے سے ہی وابستہ تھیں۔۔۔شائستہ نے شادی
سے پہلے تو کسی جگہ کام نہیں کیا تھا لیکن بعد میں انہیں ریڈیو پر کام کرنے
کا موقع ملا اور پھر یہ موقع انہیں انڈس نیوز کی اینکر بنانے تک جا
پہنچا۔۔۔اس سفر میں وقار واحدی نے ان کا کافی حد تک ساتھ دیا اور وہ اکثر
انہیں چھوڑنے بھی جاتے تھے ٹی وی اسٹیشن۔ |
|
|
عظمیٰ گیلانی |
عظمیٰ گیلانی نے بتایا کہ ان کے والد بہت جلدی دنیا سعے
گئے اور یہ بھی ایک سبب بنا کہ ان کی بہت کم عمری میں ہی شادی کردی
گئی۔۔۔وہ خود بھی گھبرا گئی تھیں کہ ان کے کم عمر چچا ان سب بہن بھائیوں کا
بوجھ اٹھائیں۔۔۔اس لئے شادی پر مان گئیں۔۔۔شوہر سے عمر میں کافی فرق تھا
۔۔۔شادی سے پہلے تو ان کے شوق کو پنپنے کا موقع نہیں ملا لیکن انہوں نے
شادی کے بعد شوہر کی اجازت سے ریڈیو پاکستان کے لئے کوشش کی اور اس میں
کامیاب رہیں۔۔۔ان کے شوہر نے انہیں ہر قدم پر مکمل سپورٹ کیا۔۔۔ |
|
|
حرا مانی |
حرا کے انڈسٹری میں آمد کے گواہ تو سب ہی ہیں۔۔۔مانی کی
شادی کے بعد وہ اکثر مانی کے ساتھ شوز میں مہمان بن کر جاتیں اور مانی اپنی
بیوی کی صلاحیتوں کے گن گاتے کہ وہ کتنا اچھا گاتی ہے، کتنی اچھی نقال
ہے۔۔۔شادی سے پہلے حرا کے گھر میں اس بات کا سوال ہی نہیں تھا۔۔۔وہ چار
بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی اور اس طرح کی باتیں ان کے لئے ماننا کافی دشوار
تھا لیکن شادی کے بعد حرا نے سوچ لیا تھا کہ وہ انڈسٹری میں اپنا نام
بنائیں گی اور قسمت سے مانی نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔۔۔ |
|
|
مومل شیخ |
مومل شیخ نے شادی سے پہلے کبھی ہمت ہی نہیں کی کہ وہ اپنے والد سے اس بات
کی اجازت بھی مانگیں کہ وہ انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی ہیں۔۔۔انہیں لگتا
تھا کہ ابو منع کردیں گے اور اس خوف نے انہیں روکا۔۔۔لیکن شادی کے بعد جب
آفر ہوئی تو انہوں نے گھر والوں سے پوچھا اور جاوید شیخ نے کہا کہ اگر شوہر
کی اجازت ساتھ ہے تو ضرور کرو۔۔۔مومل شیخ کے شوہر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا
اور نادر کی سپورٹ نے آج انہیں پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں کام
کرنے کا موقع دیا۔۔۔ |
|