|
|
کہتے ہیں کہ الفاظ اور لہجہ ہی آپ کی پہچان ہوتی ہے اور
کچھ ستارے ایسے ہیں جو لوگوں میں مقبول ضرور ہیں لیکن ان کا لہجہ کافی
تنقیدی اور منفی ہوتا ہے۔۔۔جن سے بات کرتے ہوئے اکثر لوگ گھبراتے ہیں کہ
کہیں کوئی ایسی بات نا کردیں جو باعث شرمندگی ہو۔۔۔ |
|
عامر لیاقت |
ڈاکٹر عامر لیاقت ایک قابل آدمی ہیں اور دنیا بھر میں ان
کےچاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے لیکن انڈسٹری میں ایسے کئی لوگ ہیں جو
ان کی منفی سوچ کو نا صرف جانتے ہیں بلکہ مانتے بھی ہیں اور اس کا شکار بھی
رہے ہیں۔۔۔ان کی میزبانی میں کئے جانیوالے شوز میں ہی ان کی یہ سوچ اکثر
ظاہر بھی ہوجاتی ہے۔۔وہ درحقیقت کانوں کے کچے ہیں اور اگر ایک بار کسی کے
لئے دل میں برائی آجائے تو پھر جاتی ذرا مشکل سے ہے۔۔۔ان کی ٹیم کے وہ لوگ
جو انہیں چھوڑ دیتے ہیں عامر لیاقت ان کو ہمیشہ تنقید کی زد میں رکھتے
ہیں۔۔۔لوگ ان سے بات کرتے ہوئے تھوڑا گھبراتے بھی ہیں۔۔۔ |
|
|
صبا حمید |
اداکارہ صبا حمید ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن ان کے
مزاج کی سختی سے بھی سب ہی واقف ہیں۔۔۔ان سے بات کرتے ہوئے اکثر لوگ
گھبراتے ہیں کیونکہ ان کے روئے میں مٹھاس کی شدید کمی ہوتی ہے۔۔۔ایسا لگتا
ہے کہ اگر غصہ آگیا تو وہ بالکل بھی لحاظ نہیں کریں گی۔۔۔ان کے ساتھ کام
کرنے والے ان کی تعریف ضرور کرتے ہیں لیکن بہت سارے لوگ اس بات کا بھی
اقرار کرتے ہیں کہ ان کی شخصیت میں نرمی کی ذرا کمی ہے۔۔۔ |
|
|
عائشہ خان |
عائشہ خان گرچہ انڈسٹری کو خیر آباد کہہ چکی ہیں اور اب
شاید ان کے روئے میں اور شخصیت میں تبدیلی بھی آئی ہو لیکن ایک دور تھا جب
لوگ ان سے بات کرتے ہوئے گھبراتے تھے اور رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بارہا
ان کے سخت روئے کی وجہ سے ان سے کچھ بھی کہنے سے بھاگتے تھے۔۔۔عائشہ خان کے
غصے کا خوف سب کو ہی لگا رہتا تھا۔۔کیونکہ ان کے مزاج میں تھوڑی سختی تھی
اور وہ باقاعدہ اپنے غصے کا اظہار بھی کر دیتی تھیں۔۔۔ |
|