ہمارے بڑے بھائی نے بہت کچھ سہا لیکن کبھی اف نہیں کی۔۔۔بہن بھائیوں کی محبت میں ڈوبے شوبز ستارے

image
 
ماں باپ کے بعد بہن بھائی وہ خونی رشتے ہیں جو مشکل وقت میں بازو بن جاتے ہیں اور ان کی موجودگی یہ اطمینان دلاتی ہے کہ والدین کے بعد ان کے کندھے سے لگ کر اپنے دکھوں کا مداوا بھی کر سکتے ہیں۔۔۔لیکن ہر بہن یا بھائی اتنے بڑے دل کے نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں پھر انہیں دنیا یاد رکھتی ہے۔۔۔شوبز ستاروں میں بھی کچھ ایسے نایاب ہیرے ہیں جنہوں نے مسکراتے ہوئے اپنے بہن بھائیوں کو زندگی کی ہر خوشی دی-
 
جاوید شیخ
ایک مارننگ شو میں جب جاوید شیخ کی زندگی کے ہر پہلو میں جھانکنے کی کوشش کی تو سب کی آنکھیں نم ہوگئیں۔۔۔ان کے چھوٹے بھائی طارق شیخ نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ ہم آٹھ بہن بھائی تھے جن میں سے ہماری ایک بہن کا انتقال ہوچکا ہے۔۔۔جاوید نے ہم سب کو ابھی تک نا صرف پالا ہے بلکہ ہمارے سروں پر ہاتھ بھی رکھا ہوا ہے۔۔۔ہم نے بہت مشکل حالات دیکھے اور ایسے وقت میں جاوید شیخ جو کماتے تھے وہ گھر میں دیتے، ان کی جیب خالی ہوتی لیکن چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ ہوتی۔۔۔بہن بھائیوں کو سینما لے کر جانا، سمندر کے کنارے گھمانا۔۔۔ان کی ایک گاڑی میں سارے باقی سات بہن بھائی گھس کر بیٹھ جاتے اور ان کی ہدایات ہوتیں کہ ایسے بیٹھو کہ لگے صرف چار لوگ بیٹھے ہیں۔۔۔یہ شرارتیں ان کے بہن بھائیوں کو آج تک ہنساتی ہیں اور وہ اپنے بچوں اور سب کے بچوں میں ایک زرا بھی فرق نہیں رکھتے۔۔۔سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ میری بیٹیاں تایا ابو کی دیوانی ہیں۔۔۔جاوید شیخ ان کی بڑی بیٹی کو آج تک گانا سنانے پر ٹافی دیتے ہیں جبکہ وہ بڑی ہوگئی لیکن وہ اسے حد سے زیادہ پیار دیتے ہیں۔۔۔وہ ایک انتہائی بڑے دل کے بڑے بھائی ہیں۔۔۔
image
 
شائستہ جبیں
اداکارہ شائستہ جبیں ایک بہترین آرٹسٹ ہیں اور والد کے انتقال کے بعد جب تک والدہ حیات رہیں شائستہ جبیں ہی گھر کے لئے ایک بڑٰ سپورٹ رہیں۔۔۔اور والدہ کے جانے کے بعد تو دہری ذمہ داری ان کے کاندھوں پر تھی ۔۔۔جس میں بہن بھائیوں کے لئے ڈھال بھی بننا تھا اور ان کے فرائض کی تکمیل بھی کرنی تھی۔۔۔انہوں نے اپنی زندگی سے اس وقت تک شادی کے نام کو نکال پھینکا جب تک بہن بھائیوں کو سیٹ نا کیا۔۔۔اب وہ ان کے بچوں کی خوشیاں بھی دیکھ رہی ہیں اورایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے اس مقام پر ہیں جہاں اگر انہیں کوئی اچھا ساتھی ملا تو وہ دیکھیں گی۔۔
image
 
ریما خان
اداکارہ ریما خان نے انڈسٹری میں بیٹوں کی طرح کام کیا۔۔۔چھوٹی بہنوں کی شادیاں اس طرح کیں کہ جیسے گھر کا کوئی بڑا کرتا ہے۔۔۔اپنی زندگی میں کسی کو شامل نہیں ہونے دیا جب تک کہ گھر کی آخری شادی نا ہوئی۔۔۔اور اسی شادی میں والد کے بہت کہنے پر وہ ڈاکٹر طارق سے ملیں اور یہ شادی طے ہوئی۔۔۔انہوں نے کبھی اپنے گھر والوں کو جھکنے نہیں دیا اور بہنوں کے لئے ایک ڈھال بنی رہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: