|
|
ہر انسان کی سوچ دوسرے سے قطعی مختلف ہوتی ہے۔۔۔کچھ لوگ اس سوچ کو صرف اپنی
حد تک ہی رکھتے ہیں اور کچھ لوگ اسے سب پر حاوی کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے
ہیں۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کئی نام ہیں جو کافی کچھ سوچ لیتے ہیں اور پھر اس
سوچ کے ساتھ وہ اپنے نظریات کو آگے بڑھاتے ہیں۔۔۔ |
|
مشی خان |
حال ہی میں جب لکس اسٹائل ایوارڈز میں سجل علی کو ایوارڈ نہیں مل پایا تو
انہوں نے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے سجل علی کو مبارک باد پیش کی کہ
وہ ٹاپ ٹرینڈ میں ہیں کیونکہ بہترین اداکارہ کے لئے وہی سب سے موزوں
ہیں۔۔۔اس وقت پاکستان میں جتنی نئی لڑکیاں ہیں ان میں سب سے بہترین سجل علی
ہی ہیں۔۔۔مشی خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ایوارڈ نہیں بھی ملا تو اس سے کوئی
فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگوں کی اور میری پسندیدہ اداکارہ تو سجل علی ہی ہیں
جنہیں ایکسپریشنز میں مہارت حاصل ہے۔۔۔ |
|
|
نوید رضا |
پچھلے دنوں جاوید شیخ ایک ڈیجیٹل شو کا حصہ بنے جس کا
نام تھا TBH ۔۔۔اس شو میں میزبان تابش نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ اب لالی
وڈ بھی ہوگیا، بالی وڈ بھی تو اب کیا پلان ہے۔۔جاوید شیخ نے جواب دیا کہ
ہالی وڈ اور وہ اداکاروں کے نام لینے لگے لیکن تابش کو شرارت سوجھی اور اس
نے مثالوں میں ایک گھٹیا فلموں کے اداکار کا نام لے لیا کہ کیا اس کے ساتھ
کام کریں گے اور جاوید شیخ جانتے ہی نہیں تھے کہ کس کی بات ہو رہی ہے۔۔۔اس
بات پر نوید رضا کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہوں نے تابش پر تنقید شروع کردی
اور جاوید شیخ نے پوچھا کہ یہ نوید رضا کون ہے۔۔۔کیونکہ وہ بہت زیادہ واقف
نہیں نوید کے نام سے۔۔۔لیکن نوید رضا کو اچھا لگتا ہے جب وہ لوگوں کے اس
طرح کے موضوعات کا حصہ بنتے ہیں- |
|