گندم کی فصل پر حملہ آور ہونے والے سست تیلے کی اقسام

 تحریر:گلزار احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ،لاہور
گندم پاکستان کی سب سے زیادہ رقبہ پر کا شت ہونے والی ایک اہم غذائی فصل ہے جو ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ۔ اگرچہ گندم کی پیداوار پہلے سے بڑھی ہے لیکن پھر بھی اس میں اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ دیگر ممالک میں گندم کی پیداوار ہماری اوسط پیداوار سے دوگنی ہے۔ پچھلے چند سالوں سے گندم کا سست تیلہ اس کی پیداوار میں کمی کا با عث بن رہا ہے۔ گندم کی فصل پر تیلے کی چار اقسام حملہ کرتی ہیں۔ ۱۔ گرین بگ:پہچان : یہ کیڑا ہلکے سبز رنگ کا ہوتا ہے اور اس کی پشت کے وسط پر ایک واضح سیاہ رنگ کی لکیر ہوتی ہے۔ ٹانگوں اور پشت پر موجو دنالیوں کا رنگ سیاہ ہو تا ہے۔طریقہ نقصان: یہ عا م طور پر پتوں کی نچلی سطحوں پر پایا جاتا ہے ۔ اس کے علا وہ یہ تازہ نکلنے والے شگوفوں پر بھی حملہ کرتے ہیں ۔ یہ اپنے منہ سے زہریلا مادہ خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے پتوں کے خلیے پیلے ہوجاتے ہیں اور پتوں پر سرخی ما ئل دھبے پڑ جاتے ہیں۔ حملہ کی وجہ سے پودے کمزور ہوجاتے ہیں اور بعد میں سٹوں میں دانے کم بنتے ہیں جس سے پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ ۲۔ برڈ چیری اوٹ ایفڈ :پہچان : اس کے بالغ گہرے سبز سیاہی مائل جبکہ اس کی ٹانگوں کے جوڑ سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ۔ بغیر پر کے تیلے کا رنگ سبز اور شکل بیضوی ہوتی ہے۔ رس خارج کرنے والی نالیوں کے گرد سرخی مائل بھورے دھبے ہوتے ہیں ۔طریقہ نقصان:اس کا حملہ پتوں کی نچلی سطح ، پتوں کے غلاف اور سٹوں پر ہوتا ہے۔ انگلش گرین ایفڈ :پہچان:کیڑے کا رنگ چمکدار سبز اور جسامت میں بڑا ہوتا ہے ۔ ٹا نگیں اور رس خارج کرنے والی نالیوں کی لمبائی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ نقصان:اس کا حملہ گندم کے سٹوں پر زیادہ ہوتا ہے۔ ۳۔ کارن لیف ایفڈ:پہچان:بغیر پر بالغ نیلگوں سبز ،ٹانگیں او ررس خارج کرنے والی نالیاں سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔طریقہ نقصان : یہ کیڑا عا م طور پر گندم کے پودوں کی درمیانی کو نپل پر حملہ آور ہوتا ہے۔۴۔ رشیئن ویٹ ایفڈ: پہچان:اس کا رنگ سبز یا زردی مائل سبز اور شکل تکلا نما ہوتی ہے۔ اس کی لمبائی ۵․۲۔ ۴․۱ ملی میڑ تک ہوتی ہے اس کا جسم سفید لیس دار مادے سے ڈھکا ہوتاہے۔ اس کا سر اور پیٹ سیاہ ہوتے ہیں ۔طریقہ نقصان: یہ تیلہ گندم کے نئے پتوں پر حملہ کرتا ہے اور پلانٹ ٹشوز میں زہر خارج کرتا ہے جو پتوں پر سفید اور جا منی دھاریاں بنا کر پتوں کو لمبائی کے رخ دوہرا کر دیتا ہے اور پودوں کا قد چھوٹا رہ جا تا ہے۔ یہ فلیگ لیف پر بھی حملہ کرتا ہے اور سٹہ سوک کر ہک کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔گندم کے بیج کا رنگ بھی ہلکا ہوجاتا ہے۔ سست تیلے کا مربوط طریقہ انسداد:زرعی طریقہ : ۱۔ بر وقت کاشتہ گندم کی فصل عام طور پرتیلہ کے حملہ سے محفوظ رہتی ہے۔۲۔ کھیت سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔ ۳۔ پچھلی فصل کی باقیات کو ختم کریں۔۴۔ گندم کے کھیتوں میں ۴ فی ایکڑ قطاریں سرسوں کی کا شت کر نے سے بھی گندم کے تیلے کے انسداد میں مدد ملتی ہے۔ کیمیا ئی طریقہ :گندم کے بیج کو ۲ گرام تھا یؤ فینٹ میتھا ئل فی کلو گرام ز ہر لگاکر کا شت کر یں ۔حیاتیاتی کنڑول : قدرتی طو رپر پائے جانے والے تیلے کے دشمن کیڑے لیڈی برڈ بیٹل ، کرائسوپرلا ، سرفڈ فلائی اور مکڑیاں وغیرہ ہیں۔قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کرنے سے تیلے کے انسداد میں مدد ملتی ہے۔
 

Sidra Ali Shakir
About the Author: Sidra Ali Shakir Read More Articles by Sidra Ali Shakir: 17 Articles with 19162 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.