میٹھا کیسے نہ کھائیں

آپ نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ میٹھے کی طلب ہورہی ہے اور سچ یہی ہے کہ کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ کچھ میٹھا ہوجائے لیکن یہ گاہے بگاہے میٹھا کھانے کا شوق موٹاپے سمیت کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔اس لئے میٹھا کھانے کی خواہش کو دبائیں اور اس کیلئے کچھ چھوٹے چھوٹے طریقے اختیار کریں ۔آسٹریلوی ماہر خوراک جیسیکا سیپل کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ ‘بسکٹس یا مٹھائی کھانے سے بہت بہتر ہے کہ پھل کھائے جائیں اور پھل بھی صبح کے وقت کھائیں۔ پھل کو شام یا دوپہر کے وقت کھایا جائے تو یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھاوا دیتا ہے اور اس وجہ سے انسان کو رات کے وقت میٹھے کی طلب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق جو لوگ دوپہر یا شام میں اسنیک کی جگہ پھل کھاتے ہیں انہیں رات میں میٹھا کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ پھل بہترین صحت کیلئے مفید ہیں لیکن اسے دوپہر 12 بجے کے بعد نہ کھایا جائے۔

ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق دار چینی کا روزانہ استعمال خون میں شکر کی مقدار کو معتدل رکھتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چینی میٹھا کھانے کی خواہش کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی خوراک کا متوازن ہونا بہت ضروری ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی غذا میں پروٹین کاربوہائڈریٹس اور دیگر غذائی اجزاءضرور شامل ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ہماری خوراک ان تمام غذائی اجزاءسے بھرپور ہوگی تو ہم بھرپور محسوس کریں گے اور توانا بھی رہیں گے جس کی وجہ سے ہمیں میٹھا کھانے کی خواہش نہیں ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کو دن بھر کام کرنے کیلئے غذا کی ضرورت ہوتی ہے اگر ہم کھانا نہیں کھائیں گے تو اس سے جسم کے اعضاءمتاثر ہونے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ پورا دن وقت پر کھانا کھانے سے آپ توانا اور بھرپور محسوس کریں گے۔

ماہرین خوراک جیسیکا سیپل کا کہنا ہے کہ باہر سے خریدے ہوئے پیک فوڈ کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اس میں چینی اور چربی زائد مقدار میں پائی جاتی ہے۔
 

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307447 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.