پہلے بچے کے بعد کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔۔۔شوبز خواتین جنہوں نے بچوں کے ساتھ کام کیا

image
 
اولاد پیدا کرنا شاید اتنا مشکل نا ہو جتنا اس کی بہترین پرورش کرنا۔۔۔ایک ماں کے لئے یہ سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو نا صرف بھرپور وقت دے بلکہ اس کی پرورش اپنی آنکھوں کے سامنے کرے۔۔۔یہ امتحان سب سے زیادہ مشکل ان خواتین کے ساتھ ہے جو گھر کے ساتھ ساتھ نوکری بھی کرتی ہیں اور پھر بچوں کے حوالے سے بھی خود کو ہمیشہ ثابت کرتی ہیں ۔۔۔شوبز میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے یہ مشکل وقت گزارا
 
صنم جنگ
کوئی مانے یا نا مانے لیکن ایک چھوٹے سے بچے کو گھر میں چھوڑ کر صبح صبح کا شو کرنا کوئی آسان بات نہیں تھی۔۔۔راتوں کی نیندیں تو یوں بھی ماؤں کی پوری نہیں ہو پاتیں اور اس کے بعد صبح صبح دماغ کے سارے دروازے کھول کر اس میں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا اتنا آسان نہیں۔۔۔لیکن صنم جنگ نے یہ سب کر دکھایا اور ہمیشہ مسکراتے ہوئے صبح کا آغاز کیا۔۔۔پہلے بچے کے بعد تو یوں بھی ماؤں کا دل اسی احساس سے بھرا رہتا ہے کہ میرا بچہ محفوظ بھی ہے یا نہیں۔۔۔ڈرے ہوئے دل کے ساتھ شو کرنا صنم جنگ کے لئے بھی یقیناً مشکل ٹاسک تھا۔۔۔
image
 
مومل شیخ
مومل شیخ نے تو شوبز میں اداکاری کا آغاز ہی شادی کے بعد کیا اور اس کے بعد جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو مومل کو یہ سفر بھی طے کرنا تھا کہ اپنے بچے کی تربیت بھی کرنی ہے اور شوبز میں کام بھی جاری رکھنا ہے۔۔۔مومل شیخ نے بتایا کہ جب ان کی دوسری بیٹی کی پریگنینسی شروع ہوئی تو اس وقت انہیں بالی وڈ سے آفرز آئیں لیکن انہوں نے منع کردیا۔۔۔پہلے بچے کے بعد جو سفر انہوں نے طے کیا اس کو دیکھتے ہوئے بیٹی کے وقت انہوں نے کافی کچھ نا کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔
image
 
آئزہ خان
آئزہ خان کو تو شوبز کی بہت ساری خواتین ایک مثال مانتی ہیں۔۔۔پہلے بچے کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ہی آئزہ نے خود کو واپس شوبز میں آنے کے لئے تیار کیا اور نا صرف بچے کی بلکہ گھر بھر کی ذمہ داریاں بھرپور نبھائیں۔۔۔کوئی ماسی نہیں رکھی بچی کے ساتھ اور کوشش کی کہ بچی کو گھر والوں کا اور ماں کا ہی پیار ملے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: