مجھے اپنے شوہر کے بغیر گھومتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔۔۔شوبز کی وہ بیویاں جو شوہروں کے بغیر کہیں جانے سے گھبراتی ہیں

image
 
کہنے کو مثالوں میں بیویوں کو ہی حاکمانہ سوچ کے ساتھ دکھاتے ہیں، شوہروں کو دبتا ہوا دکھاتے ہیں لیکن اصل میں ایسی بہت ساری بیویاں ہیں جو پیسہ، شہرت ہونے کے باوجود اپنے شوہروں کے علاوہ کسی کے ساتھ جانا پسند نہیں کرتیں اور نا ہی انہیں اچھا لگتا ہے۔۔۔
 
حرا مانی
اداکارہ حرا مانی اپنے شوہر مانی کی دیوانی ہیں اور لوگ شاید اس بات کو نا مانیں لیکن حرا کو مانی کے بغیر کہیں گھومنے سے بھی ڈر لگتا ہے اور کسی شو میں جانا بھی نہیں پسند۔۔۔اکثر عید کے شو میں اگر حرا کو کسی اور کے ساتھ بلاتے تو وہ تھوڑا پریشان ہی ہوجاتی کہ آپ لوگ مانی کو بھی بلالیں۔۔۔کچھ اسی طرح جب حرا ایک ایوارڈ شو میں کینیڈا گئی تو مانی نے کہا کہ ایوارڈ ملے نا ملے لیکن کینیڈا گھوم کر آنا ۔۔۔لیکن حرا تو پہلے ہی پریشان ہوجاتی ہیں مانی کے بغیر ۔۔۔پھر دوسرے ملک میں کیسے رہ لیتیں۔۔۔اس لئے جیسے گئی تھیں ویسے ہی واپس آگئیں۔۔۔
image
 
صاحبہ
شادی کو اتنے سال گزرنے کے باوجود آج بھی صاحبہ اپنے شوہر ریمبو کی طرف ہی دیکھتی ہیں جب کہیں جانے کا فیصلہ ہو یا کسی شو میں بلایا جائے۔۔۔وہ اکثر اکیلے سفر نہیں کرتیں اور پہلے ہی بتا دیتی ہیں کہ میرے شوہر ساتھ ہی آئیں گے۔۔۔صاحبہ کو بھی ریمبو کے ساتھ ہی شوز میں آنا پسند ہے اور اگر وہ اب کے بغیر آبھی جائیں تو انہیں مزہ نہیں آتا۔۔۔ریمبو کو خود بھی اس بات کا اچھی طرح اندازہ ہے اور وہ بھی اپنی بیگم کے اس مان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔۔۔
image
 
اقراء عزیز
لوگوں کو سن کر عجیب لگے گا لیکن اقراء کو یاسر کے بغیر کسی بھی شو میں جانا نہیں پسند۔۔۔شادی کے بعد وہ اور زیادہ گھبرانے لگی ہیں یاسر کے بغیر کسی شو میں جانے کے۔۔۔اقراء نے خود کو کچھ اس طرح یاسر کے نام کے ساتھ جوڑا ہے کہ اب وہ اپنی زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی یاسر کو بتائے بغیر نہیں کرنا چاہتیں۔۔۔اقراء کو لگتا ہے کہ عمر کا فرق بھی مجھے ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے اور مجھے یاسر کے ساتھ ہی اچھا لگتا ہے۔۔۔گھر میں بھی اگر کوئی کام کریں تو مجھے یہ ہوتا ہے کہ میرے ارد گرد ہی رہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: