اگر آپ نے کبھی دیکھا ھو کہ مرغی
کے بچے اس کے قریب ھوں اور کوئی انھیں پکڑنا چاھے تو مرغی کیسے حملہ کرتی
ہے ۔چاہے مد مقابل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔اسی کو تنگ آمد بجنگ امد کہتے
ہیں۔
اب ہوا یہ کہ امریکہ صاحب بہادر نے پاکستان کو دیوار سے لگانے کی تیاری کی
تو پاکستانی اچانک جاگ گئے ۔نہ جانے کیسے انھیں خیال آیا کہ دنیا میں روس
نام کا ملک بھی ہے ۔صدر ذرداری صاحب فوراً دورے پر چلے گئے امریکہ کو غصہ
تو بہت آیا مگر چپ ہو گیا۔ اپنے ایک دو بندے پاکستان دوڑائے کے صورتحال
قابو کریں۔پاکستانی اور بوکھلائے کچھ نہ سوجھا تو گیلانی صاحب چین چلے
گئے۔اور امریکہ کو ڈرانے کے لیے پچاس جنگی جہاز بھی لے آئے۔کیانی صاحب نے
بھی ایک دو باتیں کر دیں اور یہ ظاہر کیا کہ وہ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
اگر یہ نہیں ہوگا تو کیا ہوگا۔امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان طالبان رہنماؤں
کو گرفتار کروانے میں کردار ادا کرے۔ مگر مفت میں، بھئی مفت میں تو آج کل
کوئی بخار بھی نہیں دیتا۔اطلاعات ہیں کہ کیری لوگر بل کی ملنے والی ڈیڑھ
ارب ڈالر میں سے صرف اسی کروڑ ڈالر ملے ہیں۔جب پیسے آدھے تو کام بھی
آدھا۔اسی طرح معلوم ہوا ہے پاکستان نے جتنے بل امریکہ کو بھجوائے امریکہ نے
آدھے بھی منظور نہیں کیے۔اسی لیے کام بھی آدھا۔
فی الحال صورت حالات صاف نہیں مگر یہ بات صاف ہے کہ اگر پاکستانی حکومت کو
مزید دبایا گیا تو بات تنگ آمد بجنگ آمد تک پہنچ سکتی ہے۔ |