براڈ شیٹ خلاصہ۔۔۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ ڈرامہ، سنتھیارچی پارٹ ٹو یا پھر چوروں کو پڑ گئے مور!

‏نواز شریف کا مشرف کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگنا اور مشرف کا معاف کر دینا ، پاکستان کو 29 ملین ڈالرز میں پڑا

براڈشیٹ۔ اس مظلوم قوم کے ساتھ بند کرو یہ تماشہ۔۔۔۔۔

اسٹیبلشمنٹ وہ اصطلاح ہے جو پاکستان آرمڈ فورسز کی گہری ریاستی کوآپریٹو فیڈریشن ، پاکستانی انٹلیجنس کمیونٹی اور فوج کے حامی حکومتی عہدیداروں اور عام شہریوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ مختلف فوجی بغاوتوں کے لئے ذمہ دار ، فوج کے زیر اقتدار اسٹیبلشمنٹ نے 1947 میں اس کی تشکیل کے بعد سے اب تک اپنے تقریبا نصف حصے پر براہ راست حکومت کی ہے ، جبکہ باقی رہ جانے کے دوران وہ اکثر سیاسی قیادت پر خفیہ غلبہ حاصل کرتا ہے (شب خون مارتاہے) ویسے تو اس شب خون کا أغاز قاءید اعظم کی وفات کےدنہی ہوگیا تھا جب بانی پاکستان کا انتہایئ علیل بدن کئ دن کی خراب ایمبولینس میں رکھ کر کراچی کیجانب عازم سفر کردیاگیا تھا ۔ یا پھر لیاقت علی خان کی وفات کے بعد پاکستانی جمہوریت کےپاس ایک بابو بھائ غلام محمد کے علاوہ کوئ انتظام ہی نہی تھا۔ واہ رے پاکستان اس طرح تو ہم اپنی اسٹیبلشمنمٹ کےہاتھوں پاؤں پر کھڑے ہونے سے پہلے ہی لوہلے ہوگۓ۔ پھر محترم سکندر مرزالاۓ گۓ، ایوب خان ، پھر أیا سیاست کا وہ شوشا جس نے پاکستان کی اس منافقانہ سیاسی سوچ کا منہ نوچ ڈالا۔ وہ قوم جو اس بھرم میں جی رہی تھی کہ ۱۹۴۷ کی جنگ کشمیریوں نے جتوادی، ۱۹۶۵ نور جہان کے نغموں نے اور ۱۹۷۱ جنرل نیازی کی بہادری نے رہ گیا روس تو وہ طالبان نے، اب رہ گیا کراچی، بلوچستان، پنجاب اور سرحد تو مرد مومن مرد حق ، سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اورکراچی کا شرارتی کاکا کیسی صفائ سے انٹرنیشنل کچرے کا خاتمہ کیا۔ اب قوم جان چکی تھی کچھ کرو یا مرو، یہ تھا وہ نعرہ جو میرے لیڈر نے شہادت سے دس سال قبل دیا تھا۔ اور أنے والی نسلوں نے اس کا اثر دیکھا ایٹم بم سے لے کر، اسلامی سربراہی کانفرنس تک، ۹۰ ہزار فوجیوں کی رہائ سے اسلامی بلاک کے قیام تک اور حمود الرحمن کمیشن رپورٹ سے ۱۹۷۷ کی اس پر أشوب رات جب تمہیں چند لوگوں کی مو جودگی میں سپرد خاک کیا جا رہا تھا۔اے عظیم رہبر تم امر رہو گے۔ أج پاکستانی معاشرے میں دو طرح کی سوچ ہے، حب بھٹو ،بغض بھٹو،۔۔۔۔ حب بھٹو تو ختم ہو نہ پاۓ گا بغض بھٹو شاید قبر میں بھی جلاۓ ۔۔۔۔ قاسم نقوی
 

Qasim Naqvi
About the Author: Qasim Naqvi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.