لوگوں کے سامنے آنا بھی چھوڑ دیا۔۔۔ستارے جنہوں نے انتقال سے کافی پہلے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی

image
 
شوبز انڈسٹری چمکتے سورج کو سلام کرتی ہے۔۔۔یہ ایک ایسی خود غرض دنیا ہے جسے روشنی میں ہی تارے نظر آتے ہیں۔۔۔ایسے بہت سارے نام ہیں جنہوں نے کامیابی کے آسمان کو چھوا لیکن اپنی آنکھیں بند ہونے سے کافی وقت پہلے وہ شوبز سے الگ ہوئے اور پلٹنا پسند نہیں کیا۔۔۔
 
خالدہ ریاست
خالدہ ریاست ان چند ادکاراؤں میں سے تھیں جن پر ہر کردار جچ جاتا تھا اور وہ ایک دور میں عظمیٰ گیلانی اور روحی بانو کی ٹکر بن چکی تھیں۔۔۔ایک زمانے تک انہوں نے اپنے فن کا لوہا منوایا اور پھر شادی کرلی۔۔۔شادی کے بعد بھی انہوں نے کچھ انٹرویوز دیئے لیکن اپنی شادی کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی۔۔۔اپنے بچوں کے حوالے سے وہ بات ضرور کرتی تھیں لیکن شوہر کے حوالے سے زبان پر ہمیشہ تالے رکھے۔۔۔انتقال سے پہلے انہوں نے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا تھا اور کینسر سے جنگ لڑتی رہیں۔۔۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انہوں نے شوبز کے لوگوں سے ملنا جلنا بھی ختم کردیا تھا-
image
 
اطہر شاہ خان جیدی
پاکستان کے ایک بہترین قابل انسان اطہر شاہ خان جیدی نے ایک زمانے تک پی ٹی وی ور دیگر چینلز کو اپنے فن کی دولت سے مالامال کیا۔۔۔لیکن کئی سال سے وہ فالج کی وجہ سے اور دل کی کمزوری کی وجہ سے وہیل چیئر پر تھے اور کہیں بھی آنے جانے سے گھبراتے تھے۔۔۔جب بھی انہیں شو میں بلانے کی دعوت دی جاتی تو وہ صاف کہتے کہ میں تو کچھ بھی نہیں کر رہا تو پھر کیا بات کروں گا۔۔۔جس دن کچھ نیا کیا تو ضرور انٹرویو دوں گا۔۔۔در حقیقت وہ بہت پہلے ہی اپنے دل و دماغ سے شوبز کی دنیا کو جدا کر چکے تھے۔۔۔پھر انتقال سے کچھ دن پہلے ہی انہوں نے ایک انٹرویو دیا اور اس میں بھی یہی بیان دیا۔۔۔
image
 
مستانہ
پاکستانی اسٹیج ، تھیٹر اور اسکرین کا ایک اور نام مستانہ بھی تھا جن کا تعلق گجرانوالہ سے تھا۔۔۔اس شخص کو اسٹیج پر آنے کے بعد اسکرپٹ کی بھی ضرورت نہیں رہتی تھی کیونکہ یہ فی لبدیہی بھی کمال کرتے تھے ۔۔۔یہ بہت مشکلات سے اپنے والد کی خفگی مول لے کر آئے تھے اس فیلڈ میں لیکن پھر یہاں ان سے جلنے والوں نے ایک شو میں ن کے خلاف پولیس بلوالی اور ہراسگی کا الزام لگایا۔۔۔مستانہ واپس آئے لیکن وہ اتنے دلبرداشتہ تھے کہ ان سے کام نا ہوسکا اور وہ مستقل بہاولپور چلے گئے انڈسٹری چھوڑ کر اور پھر بڑی ہی مشکلات میں چلے گئے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: