محمود آباد سے یوکے تک کا سفر۔۔۔سجل علی نے کیسے کم عمری میں خواب پورے کئے؟

image
 
چھوٹی سی سجل علی ایک کے بعد ایک اپنے خوابوں کے سفر کی تکمیل کر رہی ہیں اور اس کے پیچھے صرف محنت نہیں بلکہ ایک عزم بھی شامل ہے۔۔۔وہ عزم ہے اپنے بڑے ہونے کی وجہ سے چھوٹے بہن بھائیوں کے خوابوں کو تعبیر دینے کا۔۔۔خود کو ثابت کرنے کا۔۔۔آڈینس میں آکر گانے گانے کے بعد سے لے کر اداکاری کے میدان میں خود کو منوانے تک اس چھوٹی سی لڑکی نے بہت کچھ سہا۔۔
 
ایک ایسی ماں کے سائے میں پرورش پائی جس نے باپ کے گھر چھوڑنے کے بعد بھی انہیں نہیں چھوڑا بلکہ قدم قدم پر بچوں کا ساتھ دیا۔۔۔سجل علی نے جب بالی وڈ میں قدم رکھا تو امی اس وقت ساتھ ہی تھیں لیکن جب فلم آئی تو امی جا چکی تھیں۔۔۔محمود آباد کی ملکائیں میں کام کرکے وہ اب محمود آباد سے یوکے تک کا سفر کرنے کو تیار ہیں-
 
image
 
سجل علی نے یوکے کی ایک فلم کا کنٹریکٹ سائن کر دیا ہے اور یہ کہنا کہ یہ سب شادی کے بعد ہوا ہے تو اس میں احد کا ہاتھ ہے تو یہ کہنا کچھ صحیح نہیں۔۔۔سجل ہمیشہ سے ہی خود کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوتی رہی ہیں۔۔سری دیوی نے خود اس ننھی سی لڑکی کی اداکاری کو اتنی خوبصورتی سے سراہا کہ انڈسٹری حیران رہ گئی۔۔۔
 
image
 
احد رضا میر کے ساتھ شامل ہوکر وہ ضرور ایک الگ ہی مقام پر پہنچ گئی ہیں لیکن خود احد بھی اس ننھی سی لڑکی کی صلاحیتوں کا متعارف ہے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: