نزیراں باجی کیسا گانا ہے۔۔۔شوبز انڈسٹری کی اداکارائیں جن کی ماسیاں بھی کمال ہیں

image
 
انسان کو ہر حال میں نرم مزاج اور دوستانہ ہونا چاہئے۔۔۔وہ لوگ جن میں چٹکی برابر بھی تکبر ہوتا ہے وہ دین اور دنیا دونوں میں ہی مار کھاتے ہیں۔۔۔گھر کے ملازموں سے اچھا سلوک کرنا اور ان کے ساتھ اپنی خوشیوں کو بانٹنا ہے تو ہمارے شوبز ستاروں سے ہی سیکھئے۔۔۔
 
سعدیہ امام
سعدیہ امام کی ماسی کے ساتھ بھی بہت اچھی دوستی ہے۔۔۔بلکہ ان کا حال یہ ہے کہ وہ سب کی ماسیوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کر لیتی ہیں اور پھر ان کے بارے میں مالکن سے خبر گیری بھی کرتی ہیں۔۔۔اپنی ماسی کے ساتھ وہ ایک شو میں آئیں تو اسے ایسا سجایا کہ خود وہ بھی نا پہچان پائی خود کو۔۔۔لیکن اس میں کوئی بناوٹ نہیں بلکہ میرب کے لئے رکھی جانے والی اس ملازمہ کا احترام میرب اور وہ بہت زیادہ کرتے ہیں۔۔۔
image
 
حرا مانی
حرا کی دوستی کو دنیا کے ہر شخص سے ہی ہوجاتی ہے۔۔۔پھر چاہے وہ گھر کی ماسی ہی کیوں نا ہوں۔۔۔پچھلے دنوں حرا کا گانا منظر عام پر آیا اور اس کی دھوم مچ گئی۔۔۔لیکن سب سے مزیدار ویڈیو وہ تھی جہاں حرا اپنے گھر کی ملازماؤں سے اپنے گانے کا فیڈ بیک لے رہی تھیں اور پھر محبت سے ان کی داد پر انہیں گلے لگا رہی تھیں۔۔۔ان سے بار بار پوچھ رہی تھیں کہ ’’نزیراں باجی کیسا لگا گانا‘‘۔۔۔
 
فضا علی
فضا علی نے اپنی بیٹی کے لئے جو پہلی ملازمہ رکھی تھی وہ تو چلی گئی تھی کسی وجہ سے لیکن پھر انہیں مل گئی ایک اور لڑکی اور فضا علی اسے کبھی اپنے گھر کی ملازمہ نہیں کہتیں بلکہ فرال کی طرح اسے بھی بچہ ہی کہتی ہیں۔۔اس کے نخرے بھی برداشت کرتی ہیں اور جب بھی سفر پر جاتی ہیں تو اس کی ٹکٹ جہاز سے ہی کرواتی ہیں ۔۔۔فضا کی طرح ان کی ماسی کو بھی بننے سنورنے کا کافی شوق ہے اور فضا اس کے شوق کی اکثر تکمیل کر ہی دیتی ہیں۔۔۔
image
 
جویریہ سعود
جویریہ سعود کے گھر مہمانوں کا تو بھرپور خیال کیا جاتا ہی ہے لیکن ان کے گھر کے ملازم بھی ان سے کافی خوش رہتے ہیں۔۔۔ایک ملازمہ فلیپینو ہیں جنہوں نے بچوں کو پالا بھی ہے اور حال ہی میں جب ماسی کے بچے کا انتقال ہوا تو جویریہ نے فیس بک پر پوسٹ بھی لگائی اور اس بات کا احساس کیا کہ ان کے گھر کی ایک فرد زندگی کی بہت بڑی تکلیف سے گزر رہی ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: