ایسا نکھار کہ سب پریشان۔۔۔اداکارائیں جن کی ٹرانسفارمیشن حیران کن ہے

image
 
یہ سچ ہے کہ شوبز میں آگے بڑھنے کے لئے اداکاراؤں نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو نکھارا اور بہترین بنایا۔۔۔کچھ اپنی کوششوں میں کامیاب رہیں اور کچھ بے حد کامیاب۔۔۔
 
انوشے عباسی
انوشے عباسی ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں اداکاری کی بنیاد ہے۔۔۔جب وہ شروع میں آئیں تو ان کی شکل بہت ہی بھولی اور معصوم سی تھی۔۔۔ایک تو وہ کم عمر بھی تھیں اور ان کا چہرہ بھی بھرا ہوا تھا۔۔۔پھر انوشے کی شادی ہوگئی اور انہوں نے شوبز سے وقفہ لیا۔۔۔کافی وقت بعد لوٹیں تو آہستہ آہستہ نا صرف حد سے زیادہ وزن کم کر لیا تھا بلکہ شخصیت کے سارے رنگ ہی بدل گئے تھے۔۔۔یہ وہ انوشے تھی ہیں نہیں۔۔۔غضب کی ٹرانسفارمیشن تھی جس نے ان کے بالوں کا اسٹائل، ان کی ناک کی ساخت، ان کا وزن، ان کی آنکھوں کی شیپ اور حد تو یہ ہے کہ ان کے دانتوں تک کو بدل ڈالا تھا۔۔۔ یہ انوشے عباسی ناک وہی بنوا کر آئیں جو فواد خان اور ثروت گیلانی نے بنوائی، وزن اتنا کم کرلیا کہ چہرہ بالکل لمبا ہی ہوگیا۔۔۔دانت بالکل ایک لائن میں کروالئے ورنہ پہلے ٹائگر دانت تھے۔۔اداکاری میں بھی بہت بہتری اور شخصیت میں بھی غضب کا نکھار آگیا۔۔۔
image
 
سوہائے علی ابڑو
ایک سیدھی سادی سی بھرے ہوئے چہرے والی سوہائے علی ابڑو نے بدلتے سالوں میں خود کو اتنا بدلا کہ لوگ حیران ہوگئے۔۔۔پہلے سوہائے نے اپنا وزن کم کیا پھر اپنے جبڑوں کو شیپ میں کروایا۔۔۔سوہائے کی ناک اور چہرے کی ساخت بھی بدل گئی۔۔۔لیکن سب سے بہتر ٹرانسفارمیشن ان کی شخصیت میں آئی۔۔۔سوہائے علی ابڑو کو ڈرامہ ’’سات پردوں میں‘‘، ’’پیارے افضل‘‘ میں دیکھنے کے بعد جب حال ہی میں ’’پریم گلی‘‘ میں دیکھا گیا تو لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔۔ان کا بولنے کا انداز، ان کا چہرہ اور ان کی شخصیت ایک دم نکھر گئے تھے اور وہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ حسین ہوگئیں ہیں۔۔۔سوہائے کہ اس تبدیلی کو جہاں کئی لوگوں نے پسند کیا وہیں لوگ ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں کہ سوہائے نے کافی سرجریز کروائی ہیں۔۔۔سچ تو یہ ہے جو بھی کام کیا ہے بہت بہترین کیا ہے اور ایک ایسی ٹرانسفارمیشن ہے جو شوبز کی ضرورت ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: