وائٹ مار خور اور دشمن‎

پیارا وطن پاکستان چاروں طرف سے دشمن کے گھرے ہونے کے باوجود دنیا کی تیسری بڑی ایٹمی قوت بن سکتا ہے اس کے لئے اللہ‎ تعالی نے اگلا بہترین پلان تیار کر رکھا ہو گا ان شاءللہ

جیسا کہ بھارتی مصنف ونود شرما اپنے مضمون میں لکھتا ہے پاکستان کی تعریف کرنا پڑے گی، کیا دنیا میں اسکی کوٸ اور مثال ملتی ہے کہ ایک چھوٹے سے ملک نے خود سے کٸ گنا بڑے ملکوں کا بیک وقت مقابلہ کیا ہو جن میں سے ایک سپر پاور ہو اور دوسرا اس فریب میں مبتلا ہو کہ عنقریب سپر پاور بننے والا ہے تاریخ ساز ہے۔

اسکے سول اور عسکری رہنماؤں کیلیۓ یہ بات باعث فخر ہے کہ انہوں نے انٹرسروسز انٹلیجنس کی تخلیق کی ہے۔ فوج کے اس خفیہ بازو نے جنگ کے اصول ہی بدل کر رکھ دیۓ ہیں۔

صرف ایک اس ادارے نے پاکستان کو یہ اسائش فراہم کر رکھی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے میدانوں میں اپنی مرضی سے جنگ لڑتا ہے اور وہ بھی اپنی افواج کو دشمن کے سامنے لاۓ بغیر

پاکستان آٸ ایس آٸ کو اپنے دفاع کی پہلی لکیر تصور کرتا ہے امریکا اور بھارت جہاں پاکستان کو حدود سے تجاوز کرتا محسوس کرتے ہیں وہاں پاکستان کے سول و عسکری ادارے سمجھتے ہیں کہ #ISI ان محازوں پر اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوۓ حب الوطنی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے،اسکی طاقت میں جہاد کا بھی اضافہ کریں تو ایسے قابل اور جزبے سے بھرپور ذہن ملتے ہیں کہ جو صرف سیاسی نہیں بلکہ مذہبی جزبے کے ساتھ اپنی جانیں قربان کرنے کیلیۓ ہمہ وقت تیار ہیں۔ 9/11 کی دھشت گردی کے بعد امریکہ افغانستان پر چڑھاٸ کو چہل قدمی سمجھ رہا تھا اسکی نظر میں افانستان ایسا تھا جیسے کسی باغ میں مالی کی بغیر اجازت اپنی مرضی سے چوری سے پھول توڑ لینا پھر خوشبو ختم ہو جانے پر اسکو مسل کر پھینک دینا کے مترادف تھا شائد ایسا ہی ہوتا لیکن پاکستان نے امریکن کی نسبت صورتحال کا زیادہ صحيح تجزیہ کیا اور آج امریکہ شکست کھا کر اس دلدل سے کم سے کم نقصان کے ساتھ نکلنے کیلیۓ بے قرار اور بےچین ہے۔

آٸ ایس آٸ نے سویت یونین کو شکست دی اور افغانستان میں وہ تزیوراتی گہرائی حاصل کی جسکی اسے تلاش تھی افغانستان کی مشکلات کے باوجود کشمیر کو فراموش نہیں کیا گیا۔

بدقسمتی سے ہمارے امن پسند دانشور BJP کے خلاف سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں اور جو خود کو یہ فریب دے چکے ہیں کہ #ISI اتنی خطرناک نہیں ہے اور پاکستان کو رعایتیں دیکر اس پہ قابو پایا جا سکتا ہے۔

بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے سمجھ جانا چاہیۓ تھا کہ اسکا سامنا ایک انتہاٸ زہین،بے رحم اور ہار نہ ماننے والی طاقت سے ہے جو کشمیر کے معاملہ میں بھارت کو جھکانے کیلیۓ کچھ بھی کریگا۔

یہ تھا ھمارا ہمارا دشمن جو اس قدر ہم سے خوف زدہ ہے اس کے باوجود کچھ غدار اپنی ہی فوج پر تنقید کرتے ہیں لیکن پاکستانی قوم نے ان غداروں کا بیانیہ يكسر مسترد کر کے اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی ہے اور جب تک ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ان شاءاللہ

وہ دشمن جو ہماری تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھا تھا آج مایوسی سے کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں سب کچھ اچھا ہونے جا رہا ہے یہی آرمی کا ماٹو ہے

پاکستان زندہ باد🇵🇰پاکستان آرمی زندہ باد

 

Syed Maqsood ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood ali Hashmi: 171 Articles with 173247 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.