وزیر اعظم عمران خان کے دعوے اور اپوزیشن کی تحریک

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تین ماہ سے زائد جاری حکومت مخالف مہم کسی خاص نتیجے پر پہنچتی نظر نہیں آرہی، موجودہ حکومت کو یو ٹرن کا طعنہ دینے والے خود یو ٹرن لینے جارہے ہیں، دسمبر 2020کے آخر تک اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو کہا گیا کہ اپنے استعفے پارٹی سربراہان کو جمع کروائیں تاکہ بوقت ضرورت حکومت کو دباؤمیں لانے کے لئے استعفوں کا استعمال کیا جاسکے ، بعد ازاں بڑی پارٹیوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے موقف میں نئے سال 2021کے پہلے مہینے جنوری میں ہی تبدیلی آگئی، لانگ مارچ اور استعفوں کا معاملہ چھوڑ کر سینٹ الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا گیا اکتوبر 2020سے دسمبر کے وسط تک ہونے والے پی ڈی ایم کے اوپرتلے عوامی جلسوں خاص طور پر گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی دبنگ تقاریر نے زبردست پزیرائی پائی ،خاص طور وزیر اعظم عمران خان کو نالائق ، تابعداد، سلیکٹڈ جیسے الفاظ اور نعروں نے مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت سے بے حال عوام کے چہروں پر ہلکی پھلکی مسکراہٹ تودوڑا دی لیکن اپوزیشن کی جماعتیں کوئی واضح لائحہ عمل کا اعلان نہ کر سکیں ، سانچ کے قارئین کرام !حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے سینٹ کے الیکشن میں ارکان کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اب اسمبلی میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے جو کہ سینٹ الیکشن تک تو ناممکن نظر آرہا ہے البتہ حکومت کی جانب سے پٹرول ،بجلی اور اشیاء ضروریہ چینی، آٹا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پی ٹی آئی کی حکومت سے بیزاری کا سبب بن رہا ہے ، عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے گزشتہ چالیس سال سے ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا جس کی وجہ سے قرضوں کا بوجھ بڑھا اور مہنگائی میں اضافہ ہوا گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ساہیوال میں پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان کے دوروں میں ترقیاتی کاموں کے لئے بڑے پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری بلاک کا سنگِ بنیاد رکھااس کے علاوہ عمران خان نے سالڈ ویسٹ سیگریگیشن، ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل منصوبے کا افتتاح کیااس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ساہیوال میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اکیڈمی کا بھی سنگِ بنیاد رکھا ہے وزیرِ اعظم نے پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار کے قریب قائم کئے گئے لنگر خانہ ’’سرائے قطب‘‘ کا بھی افتتاح کیا ہے اس موقع پر ساہیوال میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت صاف پانی، نکاسی آب اور ماحولیاتی درستگی و پارکس کی تعمیر کیلئے 18 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھاگیا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ان تمام منصوبوں کا افتتاح تو ساہیوال میں ایک ہی جگہ پر کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پروگرام کی تقریب میں بھی شرکت کی عمران خان نے احساس پروگرام کے چیک بھی تقسیم کیے ، یہاں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے بارے میں کہا کہ سارے ڈاکو مل کرمجھے بلیک میل کررہے ہیں‘لندن میں بیٹھا بھگوڑا انقلاب لانا چاہتا ہے ‘قبضہ گروپوں کے محل گرانا‘بڑے ڈاکوؤں پرہاتھ ڈالناہی تبدیلی ہے‘ کامیاب کارروائی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دیتا ہوں ‘خود کو مستقبل کی لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم قبضہ گروپس کی پشت پناہی کریگا تو نیچے کون روکے گا ‘ اپوزیشن کی تنقید اپنے لئے اعزاز اور تعریف اپنی توہین سمجھتا ہوں‘ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم ناکام ہوگی کیوں ان کا کوئی نظریہ ہی نہیں ہے ‘ یہ سب اپنے ارکان کو ساتھ رکھنے کیلئے روز حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں،خالد خواجہ نے بھی اسامہ بن لادن کی جانب سے نواز شریف کو پیسے دینے کی تصدیق کی تھی ‘فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے‘ کرپٹ عناصر جب تک لوٹے ہوئے پیسے نہیں دیں گے جیل میں رہیں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا‘اپوزیشن نے پہلے دن سے پارلیمنٹ کو این آر او کیلئے استعمال کیا‘سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا، مریم نواز نے قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا، کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا‘ان کے دور میں ہر رہنما نے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے‘فضل الرحمن مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے اربوں پتی بنے، وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے بھی سینٹ الیکشن میں پیسوں کی پیش کش ہوئی تھی‘ ہمیں پتہ ہے کہ کس اسمبلی میں لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لیے کتنے پیسے لگ رہے ہیں اور کون سا سیاسی رہنما لوگوں کو خریدنے کے لیے پیسے اکٹھے کر رہا ہے۔ جب سب کو پتہ ہے تو میرا سوال ہے کہ ہم اپنے ملک سے کتنی بڑی غداری کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قبضے ختم کراکے جہاد کیا ہے‘بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے‘رواں سال بلدیاتی الیکشن ہوں گے جس سے مقامی سطح پر مسائل حل ہوں گے‘ وزیراعلی عثمان بزدار کو شرمیلا وزیراعلی کہا جاتا ہے، وہ اربوں روپے اشتہاروں پر خرچ کرتے ہیں نہ ہی 40 گاڑیوں کے کانوائے میں پھرتے ہیں لیکن انہوں نے لاہور میں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کی پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بننے کی طرف گامزن ہو چکا ہے،انصاف کے نظام کی بہتری کیلئے عدلیہ سے بھی بات کی جائے گی۔ہم جنگلات کی زمینوں پر قبضے بھی ختم کرائیں گے،وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجا م تک پہنچائیں گے،بدعنوان عناصر جو مرضی کرلیں این آر او نہیں ملے گا‘مولانا کو کس کس ملک نے پیسے دئیے وہ بھی سامنے آجائے گا۔ بڑے بڑے سیاسی رہنما قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہوچکے ہیں‘معلوم ہے کونسالیڈرپیسہ لگارہا ہے ‘سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کیلئے آئینی ترمیم لا رہے ہیں، کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے، سانچ کے قارئین کرام ! وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو ڈھائی سال کا عرصہ ہوگیا یہ تمام باتیں عوام پہلے دن سے سن رہے ہیں کہ این آر او نہیں دونگا لوٹی دولت واپس لائی جائے گی لیکن ان ڈھائی سالوں میں ادویات کی قیمتوں ، آٹا ، چینی ، پٹرول ، بجلی سمیت ہر شے کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے عوام اس ریلیف کے انتظار میں ہیں جس کا وعدہ کنٹینر پر دھرنے کے دوران اور بعد ازاں جنرل الیکشن سے پہلے کیا گیا تھا ٭
 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 88 Articles with 71742 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.