معروف گلوکار بلال سعید کی ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل٬ آخر ماجرا کیا تھا؟

image
 
حال ہی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر مشہور پاکستانی گلوکار بلال سعید کی ایک مرد اور خاتون سے ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہو ہوتی نظر آئی۔ اس ویڈیو میں بلال سعید کے بھائی بھی نظر آ رہے ہیں اور وہ خود ایک خاتون کو بھی لات مارتے ہیں۔
 
درحقیقت ویڈیو میں نظر آنے والی بلال سعید کی یہ ہاتھا پائی ان کی اپنے بھائی بھابھی سے تھی- معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی کے درمیان ذاتی معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ اور جھگڑے کے دوران ڈولفن فورس بھی موجود تھی-
 
image
 
جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلال سعید نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے گھر میں کافی توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور جگہ جگہ سامان بکھرا پڑآ ہے-
 
معروف گلوکار جھگڑے کی فوٹیج منظرعام پر آنے نے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس بات پر بالکل فخر نہیں ہے کہ میں نے کسی پر تشدد کیا لیکن میں بھی باقی سب کی طرح انسان ہوں اور یہ ان تمام اذیتوں کا ردعمل تھا جن کا سامنا مجھے کرنا پڑا۔‘
 
 
بلال سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’جو چیز میں نے برداشت کی ہے یہ اُس کی صرف ایک جھلک ہے لیکن میں نے اس بارے میں کبھی بات نہیں کی۔‘
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا شدید افسوس ہے کہ مداحوں کو اُن کا یہ روپ دیکھنا پڑا لیکن وہ تشدد کی حمایت اور اُسے فروغ دینے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
 
تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی خاتون کو لات مارنے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا-
 
ایک صارف ڈاکٹر ہما شیف کا کہنا تھا 'ایک عورت کو کمزور ہدف سمجھ کر لات ما رہے ہیں۔'
 
ثنا یوسفزئی کا موقف ذرا الگ تھا، انھوں نے خواتین کے حقوق کی بات کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا 'کیا آپ برابری کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں؟ وہی جس کا مطالبہ عورت مارچ میں کیا گیا۔ برابر حقوق، برابر لڑائی۔ اس (خاتون) نے بھی جوابی لات مار دی، حساب برابر ہو گیا۔'
 
تاہم علی بلال سعید کی مذمت کرتے نظر آئے ان کا کہا تھا ' مساوی حقوق کی تمام میمز سے قطع نظر اصل مرد جانتا ہے کہ عورت کی عزت کیسے کی جاتی ہے۔'
 
جبکہ حرا نامی صارف کا بھی خیال تھا کہ 'ابھی نتیجہ اخد کرنا قبل از وقت ہوگا، نفرت مت پھیلائیں جب تک یہ پتا نہ چل جائے کہ کون غلط ہے اور کون صحیح۔'
YOU MAY ALSO LIKE: