|
|
محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور یہ تو ایک لمحہ کی قید میں ہوتی ہے۔۔۔جیسے
ہی نظر بچی اور اس نے کسی کو ہمیشہ کے لئے چن لیا۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا ہماری
بہت ساری شوبز خواتین کے ساتھ ۔۔۔جنہوں نے پڑھائی کے دوران ہی ساتھی چن لیا
اور پھر اسی کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔۔۔ |
|
صنم جنگ |
صنم جنگ اور قسام جعفری ان دنوں سے ساتھ ہیں جب یہ ساتھ کالج میں تھے ، پھر
یونیورسٹی ۔۔۔لیکن ان دونوں کی دوستی اور محبت کبھی نہیں بدلی۔۔۔جب صنم جنگ
نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو قسام کو لگتا تھا کہ شاید اب صنم کی زندگی میں
کوئی اور آجائے گا یا شاید اسے یہ احساس ہوگا کہ وہ کسی مقام پر ہے ۔۔۔لیکن
ایسا کیسے ہوسکتا تھا جب صنم جنگ نے دل سے قسام کو اپنا سب کچھ مانا
تھا۔۔وہ ہمیشہ سے جس کے ساتھ بندھ گئی تھیں، اسے اپنایا۔۔۔شوبز کی
اونچائیوں پر پہنچ کر بھی اپنے وعدے سے نہیں پھریں۔۔۔اور پھر قسام نے بھی
صنم کا ہر لمحہ ساتھ نبھایا اور نبھا رہے ہیں۔۔۔ |
|
|
سرہا اصغر |
سرہا اصغر نے حال ہی میں اچانک اپنی شادی کی تصاویر شیئر
کیں تو فینز تو فینز پوری انڈسٹری حیران رہ گئی سوائے چند بہت قریبی
ساتھیوں کے۔۔۔سرہا کا کہنا ہے کہ میں جب او لیولز کر رہی تھی جب سے عمر کو
جانتی ہوں۔۔۔ہم ایک شادی پر ملے۔۔۔اس وقت کیاعمر ہوتی ہے لیکن ہم نے ایک
دوسرے کو چن لیا تھا۔۔۔اور یہی کافی تھا۔۔مجھے عمر کی ہائیٹ بہت اچھی
لگی۔۔۔وہ چھے فٹ دو انچ لمبا تھا اور میرے لئے یہ ایک بہت اچھی چیز
تھی۔۔۔عمر کو نہیں پسند جب لوگ انٹرنیٹ پر ان کے لئے کوئی برا کمینٹ کریں
لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔۔۔عمر کی فیملی ملک سے باہر ہے تو
انہوں نے یہ شادی آن لائن ہی انجوائے کی۔۔۔ |
|
|
ثروت گیلانی |
ثروت اور فہد ایک دوسرے کو ہائی اسکول سے ہی پسند کرتے
تھے۔۔۔دونوں کا بچپن تھا اس لئے گھر والوں نے کہا کہ وہ دونوں اس وقت تک
انتظار کریں جب تک تھورے بڑے نہیں ہوجاتے۔۔۔لیکن جب وہ انڈس ویلی اسکول میں
تھیں تو یہ دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔۔۔پھر دونوں کی زندگی کسی اور
راستے پر مڑی ۔۔۔لیکن وہ شادیاں چل نا پائیں اور اسکول کے دور کی یہ محبت
ایک بار پھر ایک ہوگئی۔۔۔ |
|