|
|
کچھ چہروں کو میک اپ اور گلیمر کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کی اپنی گریس
اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ان کے آگے ساری روشنیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔۔ہم ٹی
وی کے برائیڈل کوٹیور ویک میں دو دن سے گلیمر اور چمک دمک آنکھیں
چندھیا رہی تھی۔۔۔ڈیزائنرز کی کوشش تھی کہ بڑے سے بڑے نام اپنے برانڈز
کے ساتھ جوڑیں اور اپنی ریمپ کو سب سے حیران کن اور بھاری بنائیں۔۔۔ |
|
اس گلیمرس ویک میں میک اپ کے لئے نبیلہ کی ٹیم کو رکھا گیا ہے اور ہر ماڈل
کے چہرے پر میک اپ کی ایک دبیز تہہ موجود نظر آئی۔۔۔لیکن انوکھی بات یہ تھی
کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کے چہرے کی چمک اور بہت ہی ہلکا میک اپ انہیں سب میں
ممتاز بنا رہا تھا۔۔با رسوخ زرائع سے پتہ یہ چلا ہے کہ انہوں نے اپنا میک
اپ خود ہی کیا تھا اور انہوں نے کاشیز کا قدرے ہلکا جوڑا منتخب کیا جو بہت
خوبصورت لگ رہا تھا شائستہ پر۔۔۔شائستہ لودھی نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ وہ
بہت زیادہ میک اپ نہیں کریں گی اور ناہی بہت زیادہ جیولری پہنیں گیں۔۔۔ان
کا یہ فیصلہ ان کے لئے بہترین ثابت ہوا اور وہاں اس بات کو سراہا گیا کہ
انہوں نے اپنا میک اپ خود کیا۔۔۔۔ |
|
کاشیز سیلون اور برائیڈل ڈیزائن نے ان کے ساتھ عروہ حسین ، علیزے شاہ، ثنا
فخر اور فضا علی کو رکھا ۔۔۔ساری حسیناؤں نے انتہائی بھاری جوڑے اور دبیز
میک اپ کی تہہ چڑھائی۔۔۔لیکن ریمپ پر شائستہ لودھی کی چمکتی ہوئی صورت سب
سے نمایاں نظر آئی۔۔۔ |
|
|
|
دوسری طرف حرا مانی کے میک اپ پر بھی کافی تنقید آئی
اور لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے پر کچھ کروایا ہے جو اس فیشن
ویک میں بہت واضح نظر آرہا تھا۔۔۔ان کے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی آنکھوں
کو بھلی معلوم نہیں ہوئی لیکن عفان کے ساتھ ان کی اینٹری کو پسند کیا گیا۔۔۔ |
|
یمنیٰ زیدی کو بھی شائستہ لودھی جتنی ہی پزیرائی
ملی۔۔۔کیونکہ انہوں نے بھی میک اپ ضرور کروایا لیکن وہ اپنی عمر سے بہت بڑی
نظر نہیں آئیں جیسے کہ علیزے شاہ اور عروہ ۔۔۔عمران اشرف کو بھی کافی پسند
کیا گیا اور اس ویک کی اب تک کی سب سے دلچسپ بات نعمان اعجاز کا اپنے بیٹے
کے ساتھ ریمپ کرنا ہے جسے لوگ بہت پسند کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔۔۔ |
|
|
|
شادی شدہ جوڑیوں میں سارہ اور فلک کی جوڑی نے مادلنگ کی اور فلک نے باقاعدہ
گانا گاکر سارہ کے ساتھ ریمپ کی جسے لوگوں نے پسند کیا۔۔ |