|
|
خوبصورتی کو سنبھال کر رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔۔۔کچھ لوگ اس پر
اپنے تئیں تجربات کرتے ہی رہتے ہیں۔۔۔کبھی یہ تجربہ کامیاب بھی ہوجاتا ہے
اور کبھی اس کی ناکامی کو دنیا دیکھتی ہے۔۔۔شوبز کی اس چمکتی دنیا میں ہر
ایک کو فکر ہے کہ میں اب کیسی دکھتی ہوں یا دکھتا ہوں۔۔۔۔ذرا سا اگر کوئی
منفی جملہ سننے کو مل جائے تو فوراً اس سے جنگ شروع ہوجاتی ہے۔۔۔اپنے چہرے
پر کوئی نا کوئی نیا حربہ آزمایا جاتا ہے تاکہ سب سے نمایاں نظر آئیں۔۔۔اب
ایک نیا سلسہ شروع ہوا ہے گالوں کی ہڈی نکلوانے کا۔۔۔تاکہ اسکرین پر ماڈل
لک آئے۔۔۔شوبز کی کچھ خواتین کی یہ کوشش نمایاں بھی ہوگئی۔۔۔ |
|
حرا مانی |
حرا مانی کے سر پر آج کل شہرت سوار ہے اور اندر کی خبر یہ ہے کہ برائیڈل
کوٹیور ویک میں وہ کسی کو اپنے ساتھ کھڑا بھی نہیں ہونے دے رہیں۔۔۔ان کے
نخرے دیکھ کر سب ہی انہیں مضحکہ خیز انداز میں دیکھ رہے ہیں۔۔۔حرا نے جب
ریمپ پر اینٹری دی تولوگوں کو ان کے چہرے پر کافی فرق محسوس ہوا۔۔۔سمجھ میں
نہیں آرہا تھا کہ آخر یہ تبدیلی ہے کیا۔۔۔پھر جب ان کے گالوں کو غور سے
دیکھا تو اندازہ ہوا کہ ان پر تو انجیکشن کا زور چل چکا ہے۔۔۔حرا نے اپنے
گال کو اوپر اٹھوا لیا ہے اور اس چکر میں ان کی آنکھیں اور ہونٹ ان کے چہرے
کا ساتھ نہیں دے پارہے۔۔۔حرا کو لگ رہا ہے کہ یہ تبدیلی ان کے لئے بہتر
ہوگی تو یہ بتانا ضروری ہے کہ حرا پہلے زیادہ معصوم اور اچھی لگتی تھیں
لیکن اس سرجری کے بعد ان کی آنکھیں ان کے چہرے کے ساتھ جچ نہیں رہیں اور
ہونٹ تو صرف سکڑ کر برائے نام ہی نظر آئے۔۔۔ |
|
|
اریبہ حبیب |
ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب کو تو لوگ دیکھتے ہی رہتے
تھے اور ان کا چہرہ ہر بار ایک جیسا ہی لگتا تھا لیکن پھر انہیں کسی نے
مشورہ دیا کہ ماڈلز کی تو گال کی ہڈی دکھنی ضروری ہے۔۔۔بس پھر کیا
تھا۔۔۔اریبہ نے اپنے گالوں کو بدلنے کا سوچ لیا۔۔۔ڈرامہ جلن سے پہلے وہ
اپنا یہ کام کر چکی تھیں اور اکثر لوگوں کو ڈرامہ دیکھتے ہوئے یہ تبدیلی
واضح محسوس ہوئی۔۔۔گال اٹھانے سے ان کا چہرہ اچھا تو لگ رہا ہے لیکن ان کی
اصلی صورت بھی لوگوں کو پسند تھی اور بلا وجہ کی تبدیلی پر آواز تو بنتی ہے۔۔۔ |
|
|
مائرہ خان |
مائرہ خان کو توعادت سی ہوگئی ہے سرجریز کروانے کی۔۔۔بیچ
میں وہ ایک لمبے وقفہ کے بعد آئیں تو ان کا چہرہ بہت کم لوگوں نے
پہچانا۔۔۔انہوں نے بہترین سرجریز کروائیں اور چہرہ کافی بدل گیا ہے۔۔۔مائرہ
خان یوں بھی شوٹس پر کبھی کسی کی وجہ تو کبھی کسی کی وجہ سے یہ سرجری کی
تکلیف اٹھاتی ہی رہتی ہیں ۔۔۔لیکن اب جب وہ آئیں تھیں تو ان کے گال سب سے
زیادہ بدلے تھے۔۔۔وہ بھرے بھرے گال ایک لائن میں تھے اور ہڈی واضح ہو رہی
تھی۔۔۔جس سے صاف ظاہر تھا کہ ان کی تو کامیاب ہوگئی کوشش۔۔۔ |
|